43Percent Children Lung Capacity Low: دہلی کے 43.5 فیصد بچوں کے پھیپھڑے کمزور، گرین پٹاخے بھی نہ روک سکے آلودگی، ہر سال دیوالی پر کیوں بگڑ جاتی ہے ہوا؟
دہلی میں فضائی آلودگی کے بچوں کی صحت پر سنگین اثرات سامنے آئے ہیں۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کی ایک تحقیق کے مطابق، دہلی کے 43.5 فیصد اسکولی بچوں کے پھیپھڑوں کی صلاحیت معمول سے کم پائی گئی۔ سپریم کورٹ نے پٹاخوں سے ہونے والی آلودگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف پابندیوں اور عدالتی احکامات سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلکہ عوام کی شمولیت بھی ضروری ہے۔
Maner Encounter: منیر انکاؤنٹر پر تیجسوی اور روہنی کا حکومت پر حملہ، کہا- ’’انکاؤنٹر کلچر بند ہونا چاہیے‘‘
جمعہ کے روز منیر میں پولیس کے ساتھ مبینہ تصادم میں تین افراد کی موت ہوگئی تھی۔ اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے فرضی انکاؤنٹر قرار دیا ہے۔
Punjab Free Coaching Scheme: پنجاب حکومت کا نوجوانوں کو تحفہ، UPSC اور پی سی ایس کی تیاری ہوگی مفت
وزیراعلیٰ بھگونت مان کی قیادت والی پنجاب حکومت نے یوپی ایس سی اورپی سی ایس امتحان کے لئے 1000 منتخب کئے گئے کالج طلبا کومفت آن لائن کوچنگ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب تعلیمی انقلاب پہل کے تحت شروع کی جا رہی ہے۔
Akhilesh Yadav Ayodhya Visit: اکھلیش یادو اور ڈمپل یادو 12دسمبر کو جائیں گے رام مندر، ایس پی لیڈر پون پانڈے نے کیا اعلان
اکھلیش یادو 12 دسمبر کوایودھیا جائیں گے۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈر پون پانڈے نے چھوٹی دیوالی پراس کا اعلان کیا۔ اس دوران اکھلیش یادو ہنومان گڑھی اور رام للا کے درشن کریں گے۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو بھی رہیں گی۔
کیا این سی پی کے دونوں گروپوں کا ہوگا انضمام؟ شرد پوار کی پارٹی کے لیڈر نے واضح کردی تصویر، جانئے پوری تفصیل
انل دیشمکھ نے این سی پی کے دونوں گروپوں کے انضمام کا امکان ازسرنو خارج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی میں شامل ہونے والے کسی بھی شخص کا استقبال ہے، لیکن پارٹیوں کے انضمام کا کوئی سوال نہیں۔
Sharad Pawar-Praful Patel Meeting: شرد پوار-پرفل پٹیل کی ملاقات سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل، کیا دونوں این سی پی پھر آئیں گی ایک ساتھ؟
اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام سے متعلق تقریباً چارملاقاتیں ہوئی تھیں، لیکن اجیت پوارکے انتقال کے بعد یہ معاملہ سیاسی بحث میں پیچھے چلا گیا۔ اب ایک بارپھردونوں این سی پی کوایک ساتھ لانے کی کوششوں کی بات ہورہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پرفل پٹیل بھی چاہتے ہیں کہ مہاراشٹرمیں دونوں گروپ ایک ساتھ آئیں۔
GRAP III restrictions across Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی خطرناک سطح کے قریب، سی اے کیو ایم نے گریپ-3 کی پابندیاں نافذ کیں، تعمیراتی سرگرمیاں بھی معطل
یہ فیصلہ دیوالی کے تہوار سے دو روز قبل کیا گیا ہے، جس کا مقصد فضائی آلودگی کو مزید خراب ہونے سے روکنا ہے۔ اس سے پہلے پورے این سی آر میں گریپ-2 کی پابندیاں نافذ تھیں۔ اب تیسرے مرحلے کے تحت اضافی سخت اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 382 ریکارڈ کیا گیا، جو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔
Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات کے 6 مسلم ملزمین عدالت سے باعزت بری، مولانا محمود مدنی کی قیادت میں جمعیۃ علماء ہند کی بڑی کامیابی
عدالت نے اسی وجہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج کوثبوت کے طورپرقبول نہیں کیا۔ چونکہ گواہ نے بھی ملزموں کی شناخت اسی ویڈیوکی بنیاد پرکی تھی، اس لئے اس کی گواہی کوملزمان کے خلاف کافی ثبوت نہیں مانا گیا۔ عدالت نے استغاثہ کی جانب سے الزامات ثابت نہ ہونے پرتمام 6 ملزمان کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔
State Child Bravery Award: وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیراعلیٰ دھامی نے اتراکھنڈ کے 6 بچوں کو ریاستی بہادری ایوارڈ سے نوازا
یہ ایوارڈ محکمہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اطفال کی ترقی کی جانب سے مالی سال 2026-27 کے لیے پہلی مرتبہ شروع کیا گیا ہے۔ ریاست بھر سے موصول ہونے والی درخواستوں میں سے 6 بچوں کو ان کی غیر معمولی بہادری اور جرأت مندانہ کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔ ’چیف منسٹر اسٹیٹ چائلڈ بریوری ایوارڈ‘ کے تحت ہر بچے کو تمغہ، تعریفی سند اور 51 ہزار روپے دیے گئے۔
CBSE 10th-12th Exam 2027 Date Sheet: سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں کے شیڈول کا کیا اعلان، 16 فروری سے امتحانات کا آغاز
سی بی ایس ای نے 10ویں اور12ویں بورڈ امتحان 2027 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ سی بی ایس ای نے امتحان شروع ہونے سے 101 دن پہلے ڈیٹ شیٹ جاری کی ہے۔ اس بار46 لاکھ سے زیادہ طلبا وطالبات امتحانات میں شامل ہوں گے۔





