Bharat Express

علاقائی

حادثے میں ہلاک ہونے والے ڈرائیور ہوم گارڈ جوان کا نام محمد حلیم عالم تھا جو مدھوبنی کا رہنے والا تھا۔

بنگال میں رام نومی کے موقع پر تشدد کا واقعہ اتر دیناج پور ضلع کے دالکھولا میں 30 مارچ 2023 کو پیش آیا تھا۔ تب پولس نے اتر دالکھولہ کے تاجمول چوک میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے پیش نظر 162 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ بعد ازاں تفتیش کے دوران پکڑے گئے تشدد کے ویڈیو فوٹیج سے کچھ اور ملزمین کی شناخت کی گئی۔

آر ایس ایس کے بیک گراونڈسے آنے والے لیڈر نے کہا تھا، 'کئی کتابوں میں کہا گیا ہے کہ ساورکر محب وطن نہیں تھے، جب کہ اکبر کو عظیم بتایا گیا ہے۔ شیواجی کو 'پہاڑی چوہا' کہا گیا اور اکبر کے سامنے مہارانا پرتاپ کے کردار کو کمتر بتایا گیا۔ ایسی چیزوں کو قبول نہیں کیا جا سکتا اور ان کا جائزہ لیا جائے گا۔اور ان تمام کو بدلا جائے گا۔

اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں ایک نوجوان کو لاکھوں روپے بانٹتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حیدرآباد سے نوجوان بنبھول پورہ پہنچا تھا۔ یہاں اس نے گھر گھر جا کر لوگوں میں لاکھوں مالیت کے بنڈل تقسیم کئے۔

پے ٹی ایم نے پیر کو ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کمپنی کے بانی وجے شیکھر شرما نے پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کے پارٹ ٹائم نان ایگزیکٹیو چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن پارٹیوں پر سخت حملہ کیا۔ عوام سے کہا کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو پانچویں سب سے بڑی معیشت بنانے والے کو چننا ہے یا 12 لاکھ کروڑ روپے کے دھوکہ بازوں کو۔

اسدالدین اویسی نے یونیفارم سول کوڈ یعنی یو سی سی کو لے کر ملک بھر میں چل رہی تحریک پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ایسے لوگوں کو تیار کر رہے ہیں جو شریعت کو نہیں جانتے۔

انڈیا ہیٹ لیب نے پایا کہ 2023 میں ملک میں 668 نفرت انگیز تقاریر دی گئیں، جن میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے 255 واقعات پہلے چھ ماہ میں ریکارڈ کیے گئے جب کہ دوسرے ششماہی میں 413 واقعات دیکھے گئے۔

اترپردیش میں راجیہ سبھا کی 10 سیٹیں ہیں، لیکن بی جے پی نے یہاں 8 اورسماجوادی پارٹی نے تین امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ ایسے میں این ڈی اے سے 7 اور سماجوادی پارٹی سے 2 امیدواروں کا راجیہ سبھا رکن بننا طے ہے، ساری لڑائی ایک سیٹ کولے کرہے، اسی ایک سیٹ کے لئے دونوں پارٹیوں نے ساری طاقت جھونک دی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی جامع مسجد، وادی کا سب سے اہم مذہبی مرکز،شب برات پر  خاموش رہا۔جبکہ سابقہ سالوں میں  یہ دعاؤں سے گونجتا تھا۔ لوگ ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوتے تھے ،لیکن اس بار انتظامیہ نے تالے لگا دیے تھے۔ترجمان نے کہا کہ نمازی "انتہائی پریشان اور دل شکستہ تھے۔