Delhi News: تہاڑ جھیل کی بحالی کے لیے 6 ہفتوں میں ٹھوس اقدامات کرنے کی ہائی کورٹ نے دی ہدایت، عدالت میں دائر ہوئی تھی عرضی
درخواست گزار سنیل نے کہا کہ ووڈ لینڈ پارک میں پینے کے پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے، پارک میں صرف ایک بیت الخلا ہے جس کی باقاعدگی سے دیکھ بھال نہیں کی جارہی ہے۔
Delhi High Court: باپ کا بچوں کی ولدیت قبول کرنے سے انکار اور بیوی پر ازدواجی تعلقات کے بے بنیاد الزامات لگانا ذہنی ظلم: ہائی کورٹ
خاندانی تنازعہ کے ایک کیس میں آج عدالت نے فیصلہ سنایا کہ شوہر بیوی پر لگائے گئے الزامات میں سے کوئی بھی ثابت نہیں کر سکا۔ اس نے خودکشی کی دھمکیوں اور فوجداری مقدمات میں ملوث ہونے کے حوالے سے مبہم اور عمومی الزامات لگائے۔
Lok Sabha Polls 2024: بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر پرامن طریقے سے ہوئے انتخابات، 58.58 فیصد ہوئی پولنگ، بھاگلپور میں پڑے سب سے کم ووٹ
بھاگلپور لوک سبھا سے جے ڈی یو کے موجودہ ایم پی اجے منڈل بنیادی طور پر کانگریس کے اجیت شرما سے مقابلہ کر رہے تھے۔ بانکا لوک سبھا سیٹ سے موجودہ جے ڈی یو ایم پی گردھاری یادو کا سیدھا مقابلہ آر جے ڈی کے جے پرکاش یادو سے تھا۔
Women in Armed Forces: سی ڈی ایس امتحان کے ذریعے خواتین کو آرمی، نیوی اور ایئر فورس میں شمولیت کی اجازت دینے کی درخواست پر 8 ہفتوں کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم
مرکز کا ایک نوٹیفکیشن خواتین کو IMA، INA اور IAF میں درخواست دینے سے روکتا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ OTA میں شارٹ سروس کمیشن (SSC) کے لیے صرف خواتین پر غور کیا جا رہا ہے۔
lok sabha election 2024: راہل-پرینکا کی امیدواری کا فیصلہ ہوگاکل ؟ کانگریس نے امیٹھی-رائے بریلی سیٹ کو لے کر بلائی میٹنگ
امیٹھی اور رائے بریلی کے لیے نامزدگی 26 اپریل سے شروع ہو گئی ہے۔ ایسے میں یہ مانا جا رہا ہے کہ راہل گاندھی کے امیٹھی سے اور پرینکا گاندھی کے رائے بریلی سے الیکشن لڑنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
Lok Sabha Elections 2024: سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے گوتم بدھ نگر پارلیمانی حلقہ میں ڈالا اپنا ووٹ، کہا – ایک مضبوط، خود انحصار اور ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے میرا ووٹ
19 اپریل کو پہلے مرحلے کی 102 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔ آج کے بعد 5 مرحلوں کی ووٹنگ یکم جون تک ختم ہو جائے گی۔ اس کے بعد لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔
Delhi High Court: ہائی کورٹ کی دہلی حکومت اور ایم سی ڈی کی سخت پھٹکار، 2 لاکھ طلباء کو کتابیں فراہم نہ کرنے پر عدالت نے کیا برہمی کا اظہار
دہلی ہائی کورٹ نے شہری ترقی کے وزیر سوربھ بھردواج پر بھی سخت تبصرہ کیا اور کہا کہ انہوں نے صورتحال سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔
Jabalpur Blast: جبل پور دھماکے کی جانچ کرے گی این آئی اے ، کلکٹر نے کباڑ خانے کے گوداموں کی جانچ کی ہدایت
آئی جی انیل کشواہا نے بتایا کہ حادثے کے بعد شمیم کے فرار ہونے کے بعد پولیس نے ان کے بیٹے فہیم کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اسلحہ ساز فیکٹریوں سے اسکریپ خریدتے ہیں۔
Lok Sabha Election: بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کے خلاف ایف آئی آر درج، مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام
بنگلورو جنوبی تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بی جے پی کا گڑھ رہا ہے۔ 1977 کے بعد سے بی جے پی صرف ایک بار اس سیٹ سے ہاری ہے۔ 1989 کے انتخابات میں سابق چیف منسٹر آنجہانی آر گنڈو راؤ نے کانگریس کے لیے یہ سیٹ جیتی تھی۔
Gujarat Lok Sabha Election 2024: کانگریس نے کیوں نیلیش کنبھانی کو پارٹی سے نکالا؟ معطلی کی وجہ آئی سامنے
گجرات کانگریس میں گھمسان مچا ہوا ہے، سورت لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار رہے نیلیش کنبھانی کو پارٹی نے جمعہ کے روز 6 سال کے لئے معطل کردیا ہے۔ پارٹی کا الزام ہے کہ نیلیش نے بی جے پی کا ساتھ دیا۔ انہوں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے میں پوری طرح سے لاپرواہی کی ہے۔