Vaishali Chimney Blast: بہار کے ویشالی میں اینٹ بھٹہ کی چمنی میں دھماکہ، نصف درجن مزدور زخمی، علاقے میں افراتفری
بہار کے ویشالی ضلع کے بیدوپور تھانہ حلقہ کے تحت رحیما پور گاؤں میں واقع ایک اینٹ بھٹہ کی چمنی میں اچانک زور دار دھماکہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں چھ مزدور شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
Thief stuck in exhaust fan hole: کوٹا میں چور کی رسوائی! گھر میں گھسنے کے لیے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں ہوا داخل، آدھے راستے میں پھنسا تو جان بچانا بھی ہوگیا مشکل
کوٹا کے پرتاپ نگر علاقے میں ایک سنسان مکان میں چوری کی نیت سے آنے والے ایک نوجوان کی قسمت نے ایسا دھوکہ دیا کہ وہ باورچی خانے کے ایک چھوٹے سے سوراخ میں پھنس کر رہ گیا۔ مکان مالک کے واپس لوٹنے پر اس واقعے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کے ذریعے نوجوان کو باہر نکالا اور بعد ازاں اسے گرفتار کر لیا۔
Ameer JIH Condolences on renowned journalist Parwaz Rahmani death: معروف صحافی پرواز رحمانی کے انتقال پر امیر، جماعت اسلامی ہند کا اظہار تعزیت
امیر جماعت اسلامی ہند ، سید سعادت اللہ حسینی نے، معروف صحافی پرواز رحمانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں کہا کہ پرواز رحمانی کا انتقال نہ صرف صحافت کے شعبے میں بلکہ مجموعی طور پر ملک و ملت کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
Man arrested for allegedly spying for Pakistan: امبالہ میں پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں سنیل عرف سنی گرفتار، ایئر فورس اسٹیشن سے متعلق حساس معلومات فراہم کرنے کا شبہ
اس سے قبل ہریانہ پولیس نے کیتھل کے رہائشی دیویندر کو بھی حالیہ بھارت-پاکستان کشیدگی کے دوران پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران اس نے آپریشن سندور سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
Delhi AQI remains poor: دہلی میں فضائی آلودگی بدستور’خراب‘ زمرے میں، گھنے کہرے اور دھند سے حد نگاہ متاثر، ہوائی خدمات ہوئیں متاثر
کمیشن برائے ایئر کوالٹی مینجمنٹ (CAQM) کے تحت گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (GRAP) کی ذیلی کمیٹی نے جمعہ کی شام مرحلہ سوم کو ختم کر دیا تھا، کیونکہ موسمی حالات میں بہتری کے باعث فضائی معیار میں کچھ سدھار آیا۔ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ GRAP کے مرحلہ اول اور دوم کے تحت شہری رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کریں، تاکہ فضائی معیار مزید خراب نہ ہو۔
Mamta Charitable Trust are commendable: ملک میں بہروپیے سیاست دانوں کی سیاست اب نہیں چلے گی، ٹوپی، ذات اور جنیو دکھا کر ووٹ لینے کا دور ختم: ڈاکٹر دنیش شرما
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ بھارت اب بدل چکا ہے۔ مودی حکومت نے جی رام جی بل کے ذریعے غریبوں کو 125 دن کے روزگار کی ضمانت دی ہے اور گھروں کے قریب ہی روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں تاکہ لوگوں کو نقل مکانی نہ کرنی پڑے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس ایسے عوامی مفاد کے بلوں کی مخالفت کر رہی ہے، کیونکہ اسے عوام کی بھلائی راس نہیں آتی۔
ECI is running on WhatsApp: ’الیکشن کمیشن واٹس ایپ پر چل رہا ہے‘‘ ممتا بنرجی نے بنگال میں ایس آئی آر مہم پر ای سی آئی کو بنایا نشانہ
بنگال کی تکثیری شناخت پر زور دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا: ’’کوئی مندر میں عبادت کرتا ہے، کوئی مسجد میں، کوئی گردوارے میں یہی بنگال ہے۔‘‘ انہوں نے خبردار کیا کہ انتخابات کے قریب آتے ہی بدامنی پھیلانے اور جھوٹے سوالات کھڑے کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
Warmth of Trust: ’’آخری فرد تک سردی سے راحت…کوئی نہ رہے بے سہارا…‘‘، ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے تقسیم کیے 10 ہزار کمبل
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے واضح کیا کہ ان کا پختہ عزم ہے کہ سماج کے آخری پائیدان پر کھڑا فرد بھی شدید سردی میں خود کو اکیلا یا بے سہارا محسوس نہ کرے۔
Wall painting at the garbage dump in Delhi: این ایف ایل کے سی ایس آر اقدام کے تحت دہلی کے سادات پور میں دیواروں پر پینٹنگ، صفائی اور سماجی بیداری کا پیغام
این ایف ایل سماجی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل ایسے اقدامات کرتی رہی ہے جن سے مقامی لوگوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے۔ سی ایس آر کے تحت کیے جانے والے یہ منصوبے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے اور عوامی مقامات کو بہتر بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہیں۔
Ladakh LG meets PM Modi: لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر نے وزیراعظم نریندر مودی سے کی ملاقات، ترقیاتی ترجیحات پر تبادلۂ خیال
لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کے آفیشل ایکس ہینڈل پر اس ملاقات سے متعلق پوسٹ کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ نئی دہلی میں ہونے والی اس خیرسگالی ملاقات کے دوران لداخ کی مجموعی ترقی، انفراسٹرکچر، رابطہ کاری، سیاحت اور جامع ترقی پر گفتگو ہوئی۔





