Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

تازہ مشاہدات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب چند دن قبل سکیورٹی فورسز نے جمعہ کی رات سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب گھگوال کے پالوڑا گاؤں سے مبینہ طور پر پاکستان سے آئے ایک ڈرون کے ذریعے گرائی گئی اسلحے کی کھیپ برآمد کی تھی۔ حکام کے مطابق اس برآمدگی میں دو پستول، تین میگزین، 16 کارتوس اور ایک گرینیڈ شامل تھا۔

بھارت لٹریچر فیسٹ 2026 میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے رکی کیج کو ماحولیات سے متعلق شعور کو عالمی آواز میں بدلنے پر ان کی موسیقی کے ذریعے نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا۔

طلبہ و طالبات کی صحت اور حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے بھارتی ناگرک سرکشا سنہتا کی دفعہ 163 کے تحت رانچی ضلع میں چلنے والے تمام نجی اسکولوں میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت کے جی سے چھٹی جماعت تک کی تمام تعلیمی سرگرمیاں 12 سے 14 جنوری تک مکمل طور پر معطل رہیں گی۔

ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں آج سونا اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ سرمایہ کاری یا خریداری سے پہلے آج کے تازہ دام ضرور جان لیں۔

دتیا میں پرانی دشمنی کے باعث بدماشوں نے سڑک کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس نے 8 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ’پریکشا پہ چرچا 2026‘ کے لیے اب تک تقریباً 4.46 کروڑ افراد نے رجسٹریشن کروا لیا ہے۔

محمد عرفان احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر پیغمبرِاسلام حضور محمدﷺ، قرآن شریف یامذہب اسلام کے نام پر کسی انسان کی جان لے لی جائے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کہیں نہ کہیں شدید اخلاقی اور دینی انحراف ہورہاہے۔

کارگزار سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اویناش رائے، ضلع مجسٹریٹ تمال مجومدار اور دیگر سینئر افسران اضافی فورس کے ساتھ حساس علاقوں میں پہنچے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ نقصان کے بارے میں پولیس افسر نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ اس کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ حالات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور حکام نے عوام سے امن برقرار رکھنے اور افواہیں نہ پھیلانے کی اپیل کی ہے۔

باغپت کے بڑکا روڈ پر ایک زیرِ تعمیر مکان کی چھت گر گئی۔ حادثے کے وقت لِنٹر ڈالا جا رہا تھا۔ ملبے تلے دبنے سے ایک نوجوان کی جان چلی گئی جبکہ کئی مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے جے سی بی کی مدد سے ریسکیو آپریشن چلایا۔

دہلی میں سائبر ٹھگوں نے بزرگ ڈاکٹر میاں بیوی کو ڈیجیٹل اریسٹ میں رکھ کر 15 دن تک خوفزدہ کیا۔ جعلی پولیس، عدالت اور جج بن کر ان سے 14.85 کروڑ روپے کی ٹھگی کی گئی۔