JEE Student Committed Suicide: راجستھان کے شہر کوٹہ میں جے ای ای کے طالب علم کی خودکشی، گھر جانے کے لیے نکلا تھا، ریلوے ٹریک پر ملی لاش
راجستھان کے تعلیمی شہر کوٹہ میں طلبہ کی خودکشی کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ تازہ واقعے میں جے ای ای کی تیاری کر رہے بارہویں جماعت کے ایک طالب علم نے ٹرین کے آگے کود کر اپنی جان دے دی۔
National War Memorial: وزیر اعظم مودی نے نیشنل وار میموریل میں شہید فوجیوں کو پیش کیا خراجِ عقیدت
وزیر اعظم مودی نے پیر کے روز قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع نیشنل وار میموریل پہنچ کر 77ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کا باضابطہ آغاز کیا۔ انہوں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہید فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
Note throwing by rich youths: سڑک کے درمیان ہُلڑبازی اور تھانے میں نوٹوں کی بارش… فرید آباد کے ان رئیس زادوں نے یومِ جمہوریہ پر جو کیا، دیکھ کر آپ بھی ہو جائیں گے حیران
یوم جمہوریہ کی پیشگی شام فرید آباد میں امیری کا نشہ قانون پر بھاری پڑ گیا۔ شراب کے نشے میں دھت نوجوانوں نے پولیس چوکی کے اندر نوٹوں کی گڈیاں اچھال کر خاکی کی توہین کی، تاہم پولیس نے فوری طور پر سخت کارروائی کی ہے۔
Republic Day Celebration in Madarsa: یومِ جمہوریہ کے موقع پر مدرسہ فیض العلوم میں لہرایا گیا ترنگا پرچم، قومی ترانے سے گونج اٹھا پوا کیمپس
77ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اترپردیش کے رامپور کی قدیم اور معروف دینی درس گاہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم میں پوری شان و شوکت کے ساتھ ترنگا لہرایا گیا۔اس موقع پر قومی ترانے کی گنگناہٹ نے پورے کیمپس کو حب الوطنی کےجزبے سے سرشار کر دیا۔
Chhattisgarh Naxal IED Blasts: چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں آئی ای ڈی دھماکہ، 11 سکیورٹی اہلکار زخمی، سرچ آپریشن جاری
چھتیس گڑھ کے نکسلی متاثرہ ضلع بیجاپور میں نکسلیوں نے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے کئی آئی ای ڈی دھماکے کیے، جن میں کم از کم 11 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔
Swami Avimukteshwaranand Saraswati Controversy: ’ابھی تو شروعات ہے…‘، بریلی سٹی مجسٹریٹ کے استعفے پر شنکراچاریہ کا بیان، کہا—پورا ملک ناراض
شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی کی مبینہ توہین اور یو جی سی کے متنازعہ قواعد کے خلاف بریلی کے سٹی مجسٹریٹ النکار اگنی ہوتری کے استعفے نے سیاسی اور سماجی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ اس معاملے پر شنکراچاریہ اویمکتیشورانند کا سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو ابھی شروعات ہے اور پورا ملک اس وقت شدید غم و غصے میں ہے۔
Bareilly City Magistrate Resignation: یو جی سی ایکٹ اور شنکراچاریہ کی توہین پر بریلی کے سٹی مجسٹریٹ النکار اگنی ہوتری کا استعفیٰ، حکومت پر برہمن مخالف ہونے کا الزام
ملک میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے امتیاز مخالف قواعد 2026 کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان اتر پردیش کے بریلی سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بریلی کے سٹی مجسٹریٹ النکار اگنی ہوتری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
Shankaracharya controversy: شَنکراچاریہ تنازعہ ہوا مزید گرم، نوجوان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرکے قبول کی ہنگامے کی ذمہ داری
شَنکراچاریہ سوامی اوی مکتیشورانند سرسوتی کے کیمپ میں پیش آئے ہنگامے کا معاملہ مزید گرم ہو گیا ہے۔ سچن کمار نامی ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس ہنگامے کی ذمہ داری خود قبول کر لی ہے۔
Republic Day Security Measures: بی ایس ایف کی بڑی کامیابی، جموں و کشمیر کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک
جب پورا ملک 77ویں یومِ جمہوریہ کی خوشیوں میں ڈوبا ہوا تھا، اسی دوران سرحد پر تعینات سرحدی سلامتی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے ایک بڑی دراندازی کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے ایک پاکستانی درانداز کو مار گرایا، جو یومِ جمہوریہ کے موقع پر بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
IAF Flypast By Fighter Jets On Kartavya Path: کرتویہ پتھ پر فائٹر جیٹس کا شاندار فلائی پاسٹ، فضائی گرج نے عوام کو کیا محظوظ
کرتویہ پتھ پر منعقدہ 77ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں بھارتی فضائیہ کا فلائی پاسٹ اس بار خاص طور پر اہم اور یادگار ثابت ہوا۔ فضائیہ کے بہادر فائٹر پائلٹس نے آسمان میں جرات، مہارت اور قومی طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس فلائی پاسٹ نے نہ صرف عسکری طاقت کا پیغام دیا بلکہ قوم کے حوصلے اور اعتماد کو بھی نئی بلندی بخشی۔





