PM Modi New Tradition Good News: کابینہ اجلاس میں نئی پہل، وزیر اعظم مودی کا وزراء سے ’گڈ نیوز‘ پوچھنے کا سلسلہ شروع
وزیر اعظم مودی نے سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد مسلسل تیسری بار اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنی کابینہ کی ہر میٹنگ میں ایک نئی روایت کا آغاز کیا ہے جس کے تحت وہ تمام وزراء سے ان کی وزارتوں سے متعلق ایک مثبت خبر یا گڈ نیوز کے بارے میں سوال کرتے ہیں تاکہ حکومتی کام کا رخ عوامی فائدے اور حوصلہ افزائی کی جانب رکھا جا سکے۔
Spicejet Emergency Landing: دہلی سے لیہ جانے والی فلائٹ میں آگ اور چنگاری دیکھے جانے پر ہنگامہ، ٹیک آف کے فوراً بعد ہی ایمرجنسی لینڈنگ، فیل ہوا اسپائس جیٹ کا انجن
نئی دہلی سے لیہ جانے والی اسپائس جیٹ کی ایک مسافر طیارہ کو ٹیک آف کے چند ہی منٹ بعد تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر واپس لینڈ کرانا پڑا۔ دوران پرواز طیارے کے ایک حصے سے چنگاری اور دھواں نما آثار دیکھے جانے کے بعد پائلٹ نے فوری احتیاطی فیصلہ لیتے ہوئے طیارے کو واپس دہلی ایئرپورٹ لے آنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد مسافروں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔
Adani Power: اڈانی پاور تمل ناڈو کے صارفین کو 558 میگاواٹ معیاری بجلی کرے گی سپلائی
ملک کی سب سے بڑی نجی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی اڈانی پاور نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ذیلی کمپنی موکسی پاور جنریشن لمیٹڈ کو تمل ناڈو میں 558 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ حاصل ہوا ہے۔ یہ معاہدہ تمل ناڈو پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کی جانب سے لیٹر آف ایوارڈ جاری ہونے کے بعد طے پایا ہے۔
Tamil Nadu Former CM Jayalalithaa Birth Anniversary: تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ جے للیتا کی یوم پیدائش پر امت شاہ کا خراج عقیدت، عوامی خدمت کو قرار دیا مشعل راہ
تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ اور بااثر سیاسی لیڈر جے للیتا کی یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عوامی خدمات کو یاد کیا۔
PM Modi Tribute To Jayalalithaa: کرشماتی لیڈر اور اور غیر معمولی انتظامی صلاحیتوں کی حامل تھیں جے للیتا، جینتی پر وزیر اعظم مودی نے پیش کیا خراج عقیدت
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ جے للیتا کی زندگی جدوجہد، حوصلے اور مضبوط ارادوں کی روشن مثال تھی۔ انہوں نے اپنی سیاسی بصیرت اور عوامی فلاحی منصوبوں کے ذریعے ریاست کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا اور عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا بنیادی مقصد بنایا۔
Prajatantra Mushaira Indore: اندور میں منعقد ہوگا ’’پرجاتنتر‘‘ کا عظیم مشاعرہ: وزیر اعلیٰ موہن یادو کریں گے نیک خواہشات کا اظہار، سی ایم ڈی اُپیندر رائے کریں گے شرکت
اندور کے رویندر ناٹیہ گرہ میں آج ’’پرجاتنتر‘‘ کے زیرِ اہتمام کل ہند مشاعرہ اور آل انڈیا کوی سمیلن منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں بھارت ایکسپریس نیوز پارٹنر کے طور پر شریک ہے۔ وزیر اعلیٰ موہن یادو آن لائن اس تقریب سے خطاب کریں گے، جبکہ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اور چیئرمین اُپیندر رائے کی خصوصی موجودگی بھی رہے گی۔
Jharkhand Air Ambulance Crash: جھارکھنڈ ایئر ایمبولینس کریش: رانچی سے دہلی جا رہا تھا طیارہ، سات افراد ہلاک
جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں پیر کی شام ایک افسوسناک فضائی حادثہ پیش آیا جب ریڈ برڈ ایئر ویز پرائیویٹ لمیٹڈ کی ایئر ایمبولینس، جو رانچی سے دہلی جا رہی تھی، پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ اس المناک حادثے میں مریض، ڈاکٹر، نرس اور دونوں پائلٹ سمیت کل سات افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جس کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔
Amazon office in Bengaluru: امیزون نے بنگلورو میں ایشیا کا دوسرا سب سے بڑا دفتر کھولا، ایک ساتھ 7 ہزار ملازمین کریں گے کام
کمپنی کے مطابق یہ 12 منزلہ کیمپس 11 لاکھ مربع فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور یہاں ایک وقت میں 7 ہزار سے زائد ملازمین کام کر سکیں گے۔ یہ ملازمین بھارت میں ای-کامرس، آپریشنز، ادائیگی کے نظام، ٹیکنالوجی اور فروخت کنندگان کی خدمات سے متعلق شعبوں میں خدمات انجام دیں گے۔ 2030 تک مزید 35 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا عزم۔
Bihar Assembly MP’s Demand: بہار اسمبلی میں رکن اسمبلی فنڈ بڑھانے کے مطالبے پر زبردست ہنگامہ، ایم ایل ایز کا مطالبہ — فنڈ15 سے 25 لاکھ کرے حکومت، حکمراں جماعت اور اپوزیشن آئے ایک ساتھ
بہار اسمبلی میں ارکان اسمبلی نے حلقہ ترقیاتی منصوبہ کے تحت ملنے والے فنڈ کو 15 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کا مطالبہ اٹھایا ہے۔
Lady Drug Peddler Arrested: شہڈول میں خاتون منشیات اسمگلر گرفتار، 730 بوتل نشہ آور کف سیرپ برآمد
مدھیہ پردیش کے شہڈول میں کوتوالی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ کے قبضے سے 730 بوتل آنریکس نشہ آور کف سیرپ برآمد ہوئی، جس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔





