Bharat Express

علاقائی

جماعت اسلامی ہند کے امیر سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ’’یہ بات اول روز سے واضح ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قانون یا نسل کشی کنونشن ( جینوسائڈ کنونشن ) جیسے بین الاقوامی معاہدوں کا احترام نہیں کرتا ہے۔

تیجسوی یادو نے میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے کی بہار سرکار میں غنڈہ راج ساتویں آسمان پر ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے مسوڈھی میں سورو پٹیل کا قتل  ہوا تھا،چھپرا میں چندن رائے کو قتل کردیا گیا اور کل پٹنہ یونیورسٹی میں طالب علم ہرش راج کا قتل کیا گیا ۔

پرینکا گاندھی نے کانگڑا میں انتخابی جلسے کوخطاب کیا۔ یہاں انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی پرجم کرتنقید کی۔ پرینکا گاندھی نے ہماچل میں آئی تباہی کا ذکرکیا۔

پولیس کو خدشہ ہے کہ ہرش راج کے قتل کا معاملہ زور پکڑ سکتا ہے، اس لیے پٹنہ یونیورسٹی کے تمام کالجوں کو منگل کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود پٹنہ یونیورسٹی کے باہر لوگ جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منانے کی کوشش کی اور کچھ طاقت کا استعمال بھی کیا گیا۔

میزورم کے وزیر اعلیٰ نے متاثرہ لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے 15 کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا دی جائے گی۔

آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادونے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارسے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ تیجسوی یادونے کہا کہ نتیش کمار4 جون کے بعد بڑا فیصلہ لیں گے۔ پارٹی کوبچانے کے لئے نتیش کماربڑا فیصلہ لیں گے۔

میرٹھ شہرسے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی رفیق انصاری کوعدالت نے کئی سال پرانے ایک معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ وارنٹ جاری ہونے کے بعد بھی وہ پیش نہیں ہو رہے تھے۔

مہاراشٹر کی سیاست میں اس وقت ایک بارپھر ہلچل شروع ہوگئی، جب این سی پی لیڈر چھگن بھجبل نے صوبے کی 288 اسمبلی سیٹوں میں 90 سیٹیں این سی پی امیدواروں کے لئے مانگنے کی بات کہی۔

ڈاکٹر تاوڑے نے خون کے نمونوں کو ڈاکٹر کے خون کے نمونوں سے تبدیل کرنے کا اشارہ کیا۔ حکام نے بتایا کہ شراب کے نشانات کو دور کرنے کے لیے نمونوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ انہوں نے تفتیش کے دوران کہا، ''میں خاموش نہیں رہوں گا... میں سب کا نام لوں گا۔

ساتویں مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے نارد رائے کی پارٹی تبدیلی کو ایس پی کے لیے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔ ایس پی نے سناتن پانڈے کو بلیا لوک سبھا سیٹ کا امیدوار بنایا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نارد اس سیٹ سے اپنے لیے ٹکٹ مانگ رہے تھے۔ ٹکٹ نہ ملنے سے ان کا لہجہ باغی ہو گیا تھا۔