Bharat Express

علاقائی

پی ایم مودی نے کہا، ’’آپ کو یاد ہوگا، ملک کے کروڑوں غریب لوگ زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم تھے۔ ہندوستان جیسے ملک میں فاقہ کشی کی خبریں عام تھیں۔ کروڑوں لوگوں کے سروں پر چھت نہیں تھی۔

راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی جوڑی اس وقت کافی ہٹ ہو رہی ہے اور دونوں یوپی میں مل کر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ دونوں لیڈران نے کانگریس کے ریاستی صدر اور انڈیا الائنس کے امیدوار اجے رائے کو جیت دلانے کی اپیل کی۔

گرمی میں دہلی میں 100 سال کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔ منگل کونجف گڑھ میں درجہ حرارت 49.4 ڈگری سیلسیس پرپہنچ گیا۔ آئیے جان لیتے ہیں کہ آخر راجدھانی دہلی میں 50 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچنے کی وجہ کیا ہے؟

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ وزیر اعظم انتخابات ختم ہونے کے بعد کسی مذہبی مقام کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے، 2019 کے لوک سبھا انتخابات کی تکمیل کے بعد، وزیر اعظم کیدارناتھ گئے تھے، جہاں انہوں نے دھیان بھی کیا تھا، لیکن اس وقت کسی بھی اپوزیشن پارٹی نے کوئی سوال نہیں اٹھایا تھا۔

دہلی ہائی کورٹ نے شرجیل امام کو جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مبینہ طورپراشتعال انگیز تقریر کئے جانے کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے عبوری ضمانت بڑھانے کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ عدالت نے ان کی عرضی کو خارج کردیا ہے۔ اب انہیں 2 جون کو سرینڈرکرنا ہوگا۔

بیٹے کی جانب سے کیے گئے اس ہولناک قتل کی وجہ تاحال سامنے نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق قبائلی خاندان کے نوجوان نے اپنے والدین، بیوی، بچے اور بھائی سمیت خاندان کے 8 افراد کو کلہاڑی سے کاٹ کر قتل کر دیا۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ جون میں ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ آئی ایم ڈی کے سربراہ مرتیونجے مہاپاترا نے کہا، "جون کے مہینے میں دہلی، مغربی اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان سمیت ہندوستان کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔" 

علی نے ایڈمنسٹریٹر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقف املاک کے تحفظ کے اپنے فرض میں ناکام رہے ہیں۔

ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ ہمارے پاس اس بات کے براہ راست ثبوت ہیں کہ کیجریوال گوا کے ایک سات ستارہ ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔