24th Anniversary of Kargil Vijay Diwas: پی ایم مودی، راج ناتھ سنگھ نے کارگل کے شہیدوں کو پیش کی خراج عقیدت
بہادرفوجیوں کی بہادری کو یاد کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا، 'کارگل وجے دیوس پر ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے تمام بہادروں کو سلام!
Manipur Violence: وزیر اعلیٰ این۔ بیرن سنگھ نہیں دیں گے استعفیٰ، کہا- مرکزی حکومت کہے گی تو چھوڑ دوں گا عہدہ
اب منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔ ریاست میں جاری پرتشدد واقعات کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔
Schools closed due to heavy rains: گوتم بدھ نگر ضلع میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی صورتحال کے سبب اسکول بند
ضلع اسکول نگراں ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ نے بتایا کہ گوتم بدھ نگر میں صبح سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔
Heavy rain in Delhi NCR: دہلی این سی آر میں موسلادھار بارش ،تین دن تک موسم بنا رہے گا خوش گوار، جگہ جگہ ٹریفک جام
دہلی سے متصل نوئیڈا میں بدھ کی صبح موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ لوگوں کوامس بھری گرمی سے راحت تو ملی۔ بارش کے باعث جگہ جگہ سڑکوں پر پانی بھرا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک جام کے مناظر ہر طرف دیکھائی دے رہے ہیں۔
Noida: ہنڈن ندی کے سیلاب سے نوئیڈا میں اولا کمپنی کی ڈوبیں گاڑیاں350، ویڈیو وائرل
پولیس نے بتایا کہ اس یارڈ کے نگراں دنیش یادو نے پولیس کو بتایا ہے کہ یہاں کورونا دور کی پرانی اور برآمد شدہ کاریں کھڑی ہیں اور وہ تمام گاڑیاں فی الحال بند پڑی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اولا کمپنی کی اعلیٰ سطحی انتظامیہ کو ڈمپ یارڈ میں پانی بھرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
Anju-Nasrullah Love Story: پاکستان میں فاطمہ بن کر نصراللہ سے نکاح کرنے پر اہل خانہ سخت نالاں، والد نے کہا- جو لڑکی گھر سے چلی گئی، وہ ہمارے لئے مر گئی
Anju (Fatima) Nasrullah News: ہندوستان سے پاکستان گئی عیسائی خاتون جو اب مسلمان بن گئی ہے، اس سے متعلق خوب بحث ہو رہی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق انجو نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اپنے مبینہ بوائے فرینڈ نصراللہ سے شادی بھی کرلی ہے۔
Parliament Monsoon Session 2023: مودی حکومت کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد لائیں گی اپوزیشن جماعتیں، یہ ہے یہ بڑی وجہ
Manipur Violence: پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں منی پور تشدد سے متعلق مسلسل ہنگامہ ہو رہا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس لیڈران کو خط لکھ کر موضوع پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے تعاون مانگا ہے۔
Hindon River Flood: جمنا کے بعد اب تباہی مچانے کو تیار ہنڈن، پانی میں ڈوبیں سینکڑوں گاڑیاں، دیکھیں وائرل ویڈیو
نوئیڈا سنٹرل کے ڈی سی پی انل یادو نے کہا کہ ہنڈن ندی کے پانی کی سطح بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ کے لوگ یہاں موجود ہیں۔ ہم لوگوں سے گھر خالی کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
Noida Viral Video: چوہے کو مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک شخص گرفتار، پولیس نے بتایا کس وجہ سے ہوئی گرفتاری
ذرائع کے مطابق نوئیڈا کے مامورا میں ہوٹل چلانے والے زین الدین نامی نوجوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جو اپنی بائیک سے سڑک پر پڑے چوہے کو کچلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
Hajj 2023 Concluding Function in Delhi: دہلی حج کمیٹی کی جانب سے اختتامی تقریب کا انعقاد، مرکزی وزیر مملکت نے عازمین حج کی خدمات کے لئے کوثر جہاں کی خدمات کو سراہا
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام مقدس حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے عازمین حج کی واپسی کا عمل مکمل ہونے کے بعد دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے اختتامی تقریب کا انعقاد دہلی کے ایروسٹی واقع لیمن ٹری ہوٹل میں کیا گیا، جس میں بطور مہمان خصوصی مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور جان برملا نے شرکت کی۔





