Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوان مغربی کلچر کی اندھی تقلید کرتے ہوئے جنس مخالف کے ساتھ کھلے تعلقات( اوپن ریلیشن شپ) کو ترجیح دے رہے ہیں۔

  24 جولائی اور 25 جولائی کی درمیانی رات کوچوکس بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک پاکستانی درانداز کو مار گرایا جو رام گڑھ سرحدی علاقے سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ہندوستان میں پٹرول ڈیزل کی قیمت سرکاری تیل کمپنیاں ہر روز صبح 6 بجے جاری کرتی ہیں۔ آج کی بات کریں تو کئی شہروں میں خام تیل کی قیمتوں میں تبدیلی آئی ہے۔ کئی جگہ قیمت کم ہوئی ہے اور کئی جگہ  قیمتوں میں اضافہ ہواہے ۔ دوسری جانب خام تیل کی قیمت کی بات کریں تو آج اس میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بھگوان مہاکالیشور کی سواری میں وزیراعلیٰ چوہان بھکتی کے سرابور میں نظر آئے ، مانو خود شیومئے ہوگئے ہیں۔ وہ سواری راستہ میں بھگوان مہاکال کی جے - جے کار کرتے ہوئے بمع اہلیہ شریمتی سادھنا سنگھ کے ساتھ نگے پیر چلے۔ وزیراعلیٰ نے بھجن منڈلیوں کے ساتھ جھانجھ -منجیرے بجائے اور کیرتن کیا۔

آج عالم یہ ہے کہ جامعہ کی وائس چانسلر ہی جامعہ کی تہذیب وثقافت اور جامعہ کی روایت سے بغاوت کررہی ہیں ۔ ایسے میں یہ سوال پھر سے اہم ہوجاتا ہے کہ کیا سچ میں نجمہ اختر اردو سے نابلد ہیں یا پھر کسی دباو میں شعوری طور پر اردو کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کررہی ہیں؟۔

اجیت پوار اس ماہ کے شروع میں این سی پی کے کئی ایم ایل ایز کے ساتھ این ڈی اے میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے مہاراشٹر حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ جب کہ ان کے ساتھ این سی پی کے آٹھ دیگر ارکان اسمبلی نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کا برسوں پرانا دیرینہ خواب اب پورا ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صد سالہ تقریب کے موقع پرجامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلرنجمہ اخترنے نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکڑ کی موجودگی میں میڈیکل کی منظوری کا اعلان کرکے جامعہ برادری کا دل جیت لیا۔

ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ ہمارے دشمن دوست بن چکے ہیں۔ میرے پاس ایسے لوگوں کے بارے میں معلومات ہیں جو کرناٹک میں کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ بنانے کے لیے (سنگاپور) گئے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس حکومت کے خلاف سنگاپور میں حکمت عملی چل رہی ہے۔

سنجے راؤت نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کوایوان میں آکرمنی پور واقعہ پر بیان دینا چاہیے۔ کم از کم دس منٹ ہی صحیح ایوان میں آکر ملک کو منی پور واقعہ پر جانکاری دینی چاہیے۔ پانچ منٹ لوک سبھا اور پانچ منٹ راجیہ سبھا میں تو بیان دینا ہی چاہیے۔

اس سے قبل 16 جون کو مشتعل ہجوم نے مرکزی وزیر کے گھر کو آگ لگا دی تھی۔ تاہم اس وقت مرکزی وزیر اپنے گھر پر موجود نہیں تھیں۔ بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو آنسو گیس کے گولے بھی داغنے پڑے۔