Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس میں ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے ان کی سزائیں معطل کردیں، لیکن قصوروار قرار دیئے جانے کے فیصلے پر روک لگانے سے انکارکردیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی 30 اکتوبر کو گجرات کے بناس کانٹھا سے پی ایم کسان سمان ندھی اسکیم کی 24ویں قسط جاری کریں گے۔ اس کے تحت ملک کے 9.34 کروڑ سے زیادہ کسان خاندانوں کو 18,680 کروڑ روپے سے زائد کی مالی امداد ملنے کی امید ہے۔

ایم ایل سی انتخابات 2026 میں بی جے پی اور این ڈی اے نے مجموعی طور پر 16 نشستیں جیتیں، کانگریس کو صرف ایک نشست ملی، اتر پردیش میں بی جے پی نے 6 اور سماجوادی پارٹی نے 4 نشستیں حاصل کیں، جبکہ کرناٹک میں این ڈی اے نے چاروں نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

کیمپس کے حالات اور طلبہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 24 نومبر 2026 تک تمام کلاسیں آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ سمسٹر کے امتحانات بھی آن لائن منعقد کیے جائیں گے۔

ابھیجیت ونجاری نے 2020 میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا تھا اور 18 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ناگپور گریجویٹ حلقہ طویل عرصے تک بی جے پی کا مضبوط گڑھ مانا جاتا رہا ہے۔ ایسے میں 2020 میں ان کی جیت کو سیاسی طور پر اہم قرار دیا گیا تھا۔

مانسون کی واپسی کے فوراً بعد محکمہ موسمیات (IMD) کے حوالے سے شدید طوفان، بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کئی ریاستوں میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

وکلا کے ایک گروپ نے جسٹس اجے بھنوٹ کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کی اور فرنیچر پھینکا، جس سے عدالتی کارروائی متاثر ہوئی۔ واقعے کے بعد عدالت نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہنگامے میں ملوث افراد کی شناخت کرنے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا کا احتجاج 17ویں روز بھی جاری رہا۔ کیمپس کے قرب وجوارمیں بڑی تعداد میں پیراملٹری فورسیز اور دہلی پولیس کے جوانوں کو تعینات کردیا گیا۔ ساتھ ہی کئی طلبا کوپولیس نے حراست میں بھی لے لیا اور ان کو نامعلوم جگہ پرلے جایا گیا، جس میں این ایس یو آئی جامعہ یونٹ کے صدر فیضان علی خان سمیت کئی دیگر طلبا شامل ہیں۔

’بھارت کلیکٹو فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے دارالحکومت دہلی میں ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سنجے کرول، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سُجیت کمار، دہلی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سینئر وکیل کیرتی اپل، اتراکھنڈ یکساں سول کوڈ کمیٹی کے رکن منو گوڑ سمیت کئی ممتاز قانون داں شریک ہوئے۔

1857 کی پہلی جنگِ آزادی کے شہیدوں کی یاد میں قائم ’آزادی کی پہلی لڑائی کا شہید سمارک‘ 6 نومبر سے عوام کے لیے کھولا جائے گا