ACC Adds 3.4 MTPA Cement Capacity: اے سی سی نے دوسری سہ ماہی میں 3.4 ملین ٹن سالانہ سیمنٹ پیداواری صلاحیت بڑھائی، 5,689 کروڑ روپے کی آمدنی درج
امبوجا سیمنٹس کے ساتھ انضمام کی تجویز کو شیئر ہولڈرز کی منظوری، مالی سال 2027 میں انضمام مکمل ہونے کی توقع
Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی 31 اکتوبر کو ایکتا نگر میں فاریسٹ ایکو ٹریل کا کریں گے افتتاح
’ٹریل آف یونائیٹڈ انڈیا‘ نامی 2.62 کلومیٹر طویل ایکو ٹریل قومی یکجہتی کے دن سیاحوں کے لیے کھولا جائے گا، جہاں بھارت کی ثقافتی تنوع، جنگلی حیات، ورثے اور روحانی روایات کو پیش کیا جائے گا۔
Jamaat-e-Islami Hind: جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام علماء و فارغین مدارس کا پانچ روزہ اجتماع اختتام پذیر، دس نکاتی اعلامیے پر علماء کا اتفاق
اجتماع کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ہند، سید سعادت اللہ حسینی نے قیام عدل و قسط، اتحاد، عصری آگہی اور اعتدال کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء نے ملکی و عالمی حالات کا جائزہ لیا، امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر غور و فکر کیا اور ان کے حل کے لیے متعدد تجاویز پیش کیں۔ ان تجاویز سے غور و فکر کے نئے دروازے کھلیں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ حتی المقدور ان پر عمل درآمد کیا جائے۔
Delhi Pollution: یکم نومبر سے دہلی میں پرانی گاڑیوں کی انٹری پر پابندی کی تیاری، 12 لاکھ گاڑیاں ہوں گی متاثر
دہلی میں سردیوں کے دوران آلودگی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کی تیاری، BS-6 سے کم معیار والی گاڑیوں کی آمدورفت پر 31 جنوری 2027 تک پابندی لگانے کی تجویز سے این سی آر کے لاکھوں ڈرائیوروں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔
Jagriti Mishra Case: جاگرتی مشرا معاملہ، جونیئر انجینئر معطل، سرکاری افسر کے خلاف تادیبی کارروائی شروع، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا اعلان
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی کارکن جاگرتی مشرا سے متعلق معاملے میں ایک جونیئر انجینئر کو معطل کر دیا گیا ہے، افسر کے خلاف تادیبی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
Antaragni 2026 IIT Kanpur: آئی آئی ٹی کانپور میں 29 اکتوبر سے سجے گا ’انتراگنی 2026‘ کا عظیم الشان اسٹیج، چار روزہ 61ویں سالانہ ثقافتی میلے کا ہوگا شاندار آغاز
آئی آئی ٹی کانپور میں 29 اکتوبر سے یکم نومبر تک سالانہ ثقافتی میلہ ’انتراگنی 2026‘ کا 61واں ایڈیشن منعقد ہوگا۔ 350 سے زائد کالجوں کے طلبہ جمع ہوں گے، بھارت ایکسپریس میڈیا پارٹنر ہوگا۔
‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم
مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ قومی دیہی روزگار مشن سے وابستہ خود امدادی گروپوں کی مدد سے خواتین آٹا چکی، ڈیری فارمنگ، سلائی اور کپڑوں کے کاروبار جیسے کام شروع کرکے اپنی آمدنی بڑھا رہی ہیں۔ اس سے نہ صرف ان کے خاندان کی مالی حالت بہتر ہو رہی ہے بلکہ معاشرے میں ان کی شناخت بھی مضبوط ہو رہی ہے۔
Chandrashekhar Azad’s Strong Message in Phulpur: پھول پور میں چندر شیکھر آزاد کا اعلان: حکومت بنتے ہی اسلحے کی نمائش کرنے والے مافیا عناصر کے خلاف ہوگی سخت کارروائی، ہر بچے کو یکساں تعلیم کا حق
پریاگ راج میں منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے قومی صدر چندر شیکھر آزاد نے سماجی انصاف، بہوجن سماج کے حقوق، عزت اور خوف سے پاک زندگی کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بننے پر ایسا تعلیمی نظام نافذ کیا جائے گا جس میں ہر بچے کو معیاری تعلیم کے یکساں مواقع حاصل ہوں گے۔
LG Dr Dinesh Sharma Andaman tourism festival: انڈمان-نکوبار آئی لینڈ، ٹورزم فیسٹیول کی تیاریاں شروع، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے لیا جائزہ، والمیکی جینتی منائی
لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے آئی لینڈ کے ٹورزم فیسٹیول کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیاحتی میلے کو مزید شاندار بنانے کی ہدایات دیں اور ویجیلنس بیداری ہفتہ کے موقع پر افسران کو دیانت داری کی حلف دلائی۔
پنجاب اسمبلی انتخابات میں راہل گاندھی اور ملیکارجن کھڑگے ہی ہوں گے کانگریس کا چہرہ، اختلافات کے درمیان کے سی وینوگوپال نے کیا یہ بڑا اعلان
کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پنجاب کی موجودہ صورت حال سے متعلق عام آدمی پارٹی کی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں امن وقانون کی صورت حال خراب ہوگئی ہے اور منشیات کا کاروبار کرنے والے مافیا نے اپنے قدم جما لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کئی سماجی برائیوں کا سامنا کر رہا ہے، جنہیں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس ریاست کوان مسائل سے نجات دلانے اور دوبارہ اقتدارمیں آنے کے مقصد سے انتخابی میدان میں اترے گی۔ پنجاب میں 4 نومبر سے کانگریس کا انتخابی مہم شروع ہوگی اور راہل گاندھی پنجاب میں بڑی ریلی کریں گے۔





