Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے دفتر میں رام بہادررائے کی کتاب ’آئین ہند: ان کہی کہانی‘ کی تقریب اجرا اورمذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ خیرمقدمی کلمات پیش کرتے ہوئے قومی کونسل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال نے کہا کہ عالمی یوم کتاب کے موقع پردہلی کی چاریونیورسٹیوں میں’کتاب اورقرأت‘ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تاکہ طالب علم کوکتاب سے قریب کیا جائے اورکتاب کلچرکو فروغ دیاجائے۔

بائیں بازو کے لیڈروں نے کانگریس کے سابق صدر کی سخت مذمت کی۔ اس کے بعد انہوں نے ہدایت دی تھی کہ راہل گاندھی کو پنارائی وجین کے بجائے وزیر اعظم نریندر مودی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر تنقید کرنی چاہیے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جب یلو الرٹ جاری کیا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ موجودہ صورتحال میں کوئی خطرہ نہیں لیکن خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریاستی حکومت سے پوچھا کہ اب تک تشدد کرنے والے کتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس پر حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ کیس کی تفتیش سی آئی ڈی نے سنبھال لی ہے۔

اروند کیجریوال اور کے کویتا دونوں ہی لیڈران کو مارچ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتارکیا تھا۔

سماجوادی پارٹی کے لیڈران تیج پرتاپ یادو کو ٹکٹ دینے کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں اور نہ ہی وہ اس فیصلے کو ماننے کے لئے تیار ہیں۔ ٹکٹ کے اعلان کے بعد سے ہی پارٹی لیڈران مسلسل اکھلیش یادو سے ملاقات کرکے فیصلہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پرجم کرسیاست ہو رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹی حملہ آور ہیں۔ راہل گاندھی سے لے کراسدالدین اویسی تک نے وزیراعظم مودی اور بی جے پی پرتنقید کی ہے۔ اب اس پرجموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے ردعمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کبھی منگل سوتر نہیں چھینے گا۔

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈرسنجے سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ جیل میں بند اروند کیجریوال کو جیل انتظامیہ کے ذریعہ اذیت دی جا رہی ہیں۔ پیر کی شام جیل افسران نے جانکاری دی تھی کہ کیجریوال کو کم ڈوز والا انسولین دیا گیا ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے اپوزیشن الائنس انڈیا پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ غرور میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

برڈ فلو پر تحقیق کرنے والے محققین نے ایویئن فلو یعنی برڈ فلو کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ وائرس کئی سالوں سے وبائی امراض کی فہرست میں سرفہرست ہے۔