Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ساکی ناکا پولیس ٹیم نے جودھ پور میں ایم ڈی ڈرگز فیکٹری کا سراغ لگایا اور وہاں سے تقریباً 107 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی گئیں۔ اس کارروائی کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے کہاکہ ہم مزید تفتیش کررہے ہیں ۔

لالو پرساد نے وزیر اعظم مودی کو 2014 میں ریاست کی بند شوگر ملوں کو کھولنے کا وعدہ یاد دلایا اور کہا کہ نتیش کمار کی درخواست کے باوجود مرکزی سرکار بہار کو خصوصی درجہ اور پٹنہ یونیورسٹی کو مرکزی درجہ دینے میں ناکام رہا۔

سی ایم اروند کیجریوال نے کہا، "بی جے پی کی واشنگ مشین کو چوراہے پر کھڑا کیا جائے گا اور اسے توڑ دیا جائے گا۔ ایماندار لوگوں کو جیل بھیجنے اور بدعنوانوں کو بچانے کی موجودہ اسکیم کو ختم کر دیا جائے گا۔ پورے ملک کو بدعنوانی سے نجات دلائی جائے گی۔"

سینئر ادیب ودانشور پرفیسر عبدالحق کی صدارت میں 18 ویں محفوظ الرحمنٰ میموریل لیکچر کا شاندار انعقاد کیاگیا، جس میں معروف ادیبوں، دانشوروں اور سماجی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے محفوظ الرحمنٰ کی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔

سورین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 31 جنوری کو جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ فی الحال وہ عدالتی حراست میں رانچی کی برسا منڈا سنٹرل جیل میں بند ہیں۔

سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (CPCB) کے مطابق قومی راجدھانی کا ہوا کے معیار کا انڈیکس (AQI) صبح 9 بجے 198 ریکارڈ کیا گیا، جو موڈریٹ (moderate) زمرے میں آتا ہے۔

بی جے پی کے منشور کے بارے میں پی ایم مودی نے کہا کہ لوگوں کو احساس ہے کہ ہم نے گزشتہ 10 سالوں میں ان کے لیے سخت محنت کی ہے۔ لوگوں نے اپنی زندگیوں میں فرق دیکھا ہے۔

1947 میں ہندوستان کو انگریزوں سے آزادی ملنے کے بعد مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ اب کانگریس کی ضرورت نہیں رہی اور کانگریس کو تحلیل کر دینا چاہیے۔ لیکن آج کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک بیان دے کر اپنی پارٹی کی بنیاد کو لے کر ایک نئی بحث شروع کر دی ہے۔

اڈیشہ کے کندھمال میں ایک ریلی کے دوران پی ایم نریندر مودی نے کہا کہ اوڈیشہ کی محبت میرے لیے طاقت ہے۔ میں اس ریاست کے لوگوں کا مقروض ہوں۔

ایودھیا میں صدر دروپدی مرمو کے درشن کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ کانگریسیوں کو ہمارے ملک کے صدر کے رام للا کے درشن پر بھی اعتراض ہے، یہ لوگ قبائلی بیٹی کی توہین کرنے سے باز نہیں آئے۔