Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ بی جے پی کا کوئی بھی لیڈر وہاں لڑنے آجائے، وزیراعظم مودی بھی وائناڈ لڑنے آجائیں، انہیں روک کون رہا ہے الیکشن لڑنے سے۔ وہ وارانسی میں مشکل سے جیتے ہیں۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اترپردیش کی رائے بریلی سیٹ سے نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے متعلق انہوں نے وائناڈ کی عوام کو بھی پیغام دیا ہے۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے بدھنی اسمبلی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بدھنی کی عوام کے پیار اورآشیرواد کے لئے قرض دار ہیں اوراپنی پوری زندگی کی خدمت میں لگا دیں گے۔

راہل گاندھی لوک سبھا الیکشن 2024 میں وائناڈ اور رائے بریلی کی سیٹوں سے رکن پارلیمنٹ منتخب کئے گئے۔ حالانکہ انہیں ایک سیٹ خالی کرنی پڑتی۔ اس پراب کانگریس نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

منی پور کے جیریبام علاقے میں تازہ تشدد کی اطلاع کے بعد تقریباً 600 لوگ اب آسام کے کاچر ضلع میں پناہ لے رہے ہیں۔ کاچر ضلع کی پولیس نے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

بہار میں شدید گرمی اور گرمی کی لہر بدستور تباہی مچا رہی ہے۔ اتوار کے روز بکسر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ریاست کے بیشتر اضلاع کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہے۔

ٹرین اگرتلہ سے سیالدہ جا رہی تھی۔ یہ حادثہ مغربی بنگال کے رنگاپانی اور نجباری اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ امدادی کارروائیوں کے لیے ڈیزاسٹر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ موقع پر ریلیف ٹرین بھی بھیجی جا رہی ہے۔

کچھ نکسلیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے موقع سے بہت سے ہتھیار اور دیگر اشیاء بھی برآمد کی ہیں۔

مرکز کی سخت ہدایات کے مد نظر سیکورٹی فورسز کی جانب سے آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر میں ملی ٹینٹوں اور ان کے حامیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کرنے کی امید ہے۔

عیدالاضحیٰ 2024 کے موقع پرفرزندان توحید خلوص وایثار کے ساتھ قربانی پیش کر رہے ہیں۔ یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔