Bharat Express

علاقائی

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ دہلی-سہارنپور-دہرا دون ایکسپریس ہائی وے اس سال مکمل ہو جائے گی۔ سہارنپور سے دہلی کا فاصلہ دو سے ڈھائی گھنٹے میں طے کر سکے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پہلے کی حکومتیں گاؤں کے لئے پیسے خرچ کرنے سے بچتی تھیں، کیونکہ گاؤں اپنے آپ میں کوئی ووٹ بینک تو تھا ہی نہیں، اس لئے انہیں نظرانداز کیا جاتا تھا۔

حال ہی میں قتل کئے گئے عتیق احمد کا قریبی گڈو مسلم مسلسل اپنی لوکیشن بدل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ بیرون ملک بھاگنے کی کوشش میں ہے۔ دوسری جانب پولیس بھی پورے ایکشن میں ہے اورلاؤ لشکر کے ساتھ اس کے خلاف ضروری کارروائی کر رہی ہے۔

Petrol Diesel Rates: کچے تیل میں گراوٹ کے درمیان کئی شہروں میں پٹرول-ڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور کچھ مقامات پرفیول قیمت میں کمی آئی ہے۔

ریو اولمپک میں کانسے کا تمغہ جینے والی ساکشی ملک نے کہا- ‘‘ہم جنتر منتر سے نہیں ہٹیں گے، یہ لڑائی نہیں رکے گی۔‘‘ انہوں نے کہا، لڑکیاں (خاتون پہلوان) کمیٹی کے سامنے پیش ہوئی ہیں، لیکن رپورٹ نہیں آئی ہے۔

بلیا کے رسڑا اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی اوما شنکر سنگھ نے کہا، ہم نے شائستہ پروین کو میئرالیکشن میں امیدوار بنایا تھا، نہ کہ عتیق احمد کو۔ ہم چاہتے تھے کہ وہ میئرکے الیکشن میں اتریں۔

دوسری جانب عمران مسعود نے 5 لاکھ کے مچلکے میں پابندی لگنے کے بعد آج پارٹی آفس میں پریس کانفرنس کی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنماؤں پر کئی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی بلدیاتی انتخابات میں ہار رہی ہے۔ اور اسی وجہ سے، میری مذکورہ کارروائی بی جے پی لیڈروں کے کہنے پر کی گئی ہے۔

بھگونت مان نے کہا کہ پنجاب اب ترقی کرے گا۔ اور جس دن ایسا ہو جائے گا، ہمارے ملک کو دنیا کا نمبر ایک ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ملک کو آزاد کرانے میں 90 فیصد قربانیاں پنجاب کی ہیں۔

اس معاملے میں ساکشی ملک نے کہا کہ ہم ڈھائی ماہ سے انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پہلوان سنگیتا پھوگاٹ نے اس معاملے میں کہا کہ ہم دوبارہ صرف انصاف کے لیے آئے ہیں اور انصاف چاہتے ہیں۔

یوپی کے اناؤ ضلع سے خبر آرہی ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا 25 اپریل کو یہاں ایک پروگرام ہوگا۔ یوگی 25 اپریل کو بلدیاتی انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پر جلسہ عام سے خطاب کرنے یہاں پہنچیں گے۔