Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

راجیہ سبھا رکن سواتی مالیوال نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آج دہلی کے لئے بہت مایوس کن  دن ہے۔ یہاں کا وزیراعلیٰ ایک ایسی خاتون کو بنایا گیا ہے، جن کی فیملی نے دہشت گرد افضل گرو کو پھانسی سے بچانے کی لڑائی لڑی۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ہندوستان اور عالمی سطح پر طبی سیاحت میں بے مثال ترقی ہو رہی ہے۔ اس صنعت کی جس کی مالیت 7.69 بلین امریکی ڈالر ہے، 2029 تک 14.31 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

دہلی کی نئی وزیراعلیٰ آتشی نے وزیراعلیٰ کے طور پر نامزد کئے جانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ آج مجھے جتنی خوشی ہے، اس سے زیادہ افسوس ہے۔ مجھے کوئی وزیراعلیٰ بننے کی مبارکباد مت دینا۔ مالا نہیں پہنانا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال کے استعفیٰ سے پوری دہلی کے لوگوں کو تکلیف ہے۔ دہلی والے بی جے پی کی سازش سے ناراض ہیں۔

متھرا کے شاہی عیدگاہ معاملے میں سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے مسلم فریق کی ایک عرضی پرسماعت ہوئی۔ حالانکہ عدالت نے نہ تو راحت دی ہے اور نہ ہی کوئی فیصلہ سنایا ہے۔

اروند کیجریوال نے جیل میں استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا تھا کہ بی جے پی کا ارادہ اروند کیجریوال کے استعفیٰ کے بعد دہلی میں اقتدار کو الٹنے کی کوشش کرنا تھا۔

ہسپتال مقامی کمیونٹی کو صحت کی بہتر خدمات فراہم کرنے کی کوشش میں اپنی طبی خدمات کو بڑھا رہا ہے۔ چارج سنبھالنے کے بعد ہسپتال کو بہتر اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔

پپو یادیو نے ایکس پر لکھا، "میری دنیا تباہ ہو گئی ہے! مجھے پیدا کرنے والے، عزت مآب، میرے مرکز، میرے الہام، میرے رہنما، میری طاقت کے منبع، میرے والد نہیں رہے! پاپا، آپ کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں۔ !"

ممتا بنرجی نے کہا، "کولکاتہ پولیس کمشنر ونت گوئل اور شمالی ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر ابھیشیک گپتا کا تبادلہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا تھا کہ گوئل نے پہلے انہیں بتایا تھا کہ وہ عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کا ان پر سے اعتماد ختم ہوگیا ہے۔ "

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے تینوں لڑکے دو پہیہ گاڑی پر سوار تھے اور پیچھے بیٹھا 17 سالہ نوجوان مبینہ طور پر فلسطینی پرچم تھامے ہوئے تھا اور اسے لہرا رہا تھا جب کہ اس کے تین ساتھی دوسری موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کر رہے تھے۔

سوربھ بھردواج نے کہا کہ ون ٹو ون میٹنگ ہوئی ہے، اس لیے کسی کو دوسرے کے نام کی تجویز کا علم نہیں ہے۔ جب ان سے نام کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس کا اعلان کل قانون ساز پارٹی کے اجلاس کے بعد کریں گے۔