Bharat Express

علاقائی

ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ مہرولی جنگل میں برآمد ہونے والے جسم کے اعضاء سے ان کے والد کے نمونوں کے ساتھ ڈی این اے ملایا گیا تھا۔ جس کے بعد اس قتل کی سفاکیت کی سرکاری تصدیق ہوئی۔

بھارت میں اَیکسِس پروگرام کے چار فارغین تبادلہ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف الاباما میں خلا کے اسرار و رموز سے آشنا ہوئے۔

کرناٹک میں ایک کھیت کے مالک کو میسور میں دسہرہ کی تقریبات میں شریک ایک مشہور ہاتھی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔

اتراکھنڈ میں کورونا سے ماں کی موت کے بعد دو وقت کی روٹی کے لیے سب کے سامنے ہاتھ پھیلانے پر مجبور دس سالہ بچہ کروڑوں کی جائیداد کا مالک نکلا۔ درحقیقت ان کے دادا نے مرنے سے پہلے اپنی آدھی جائیداد ا س کے نام وصیت کی تھی۔ وصیت لکھنے کے بعد سے لواحقین اس کی تلاش کر رہے تھے۔

میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے اسکول میں ملازم ایک ٹیچر نے مبینہ طور پر پانچویں جماعت کی ایک طالبہ کو پیپر کاٹنے والی قینچی سے مارا اور پھر اسے پہلی منزل سے پھینک دیا۔

حالانکہ اعلیٰ حکام ایسے کسی بھی معاملے سے انکار کر رہے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ زہریلی شراب سے موت کے معاملے کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ایک اضافی ایس پی اس ٹیم کی قیادت کرے گا

آفتا ب نے شردھا کی لاش کو شہر کے مختلف مقامات پر ٹکڑے کرنے سے پہلے تقریباً تین ہفتوں تک جنوبی دہلی کے مہرولی میں اپنے کرائے کی رہائش گاہ پر 300 لیٹر کے فریج میں رکھا۔ آفتاب کو جنوبی دہلی پولیس نے 12 نومبر کو شردھا کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

وکرمادتیہ سنگھ کی بیوی سدرشن سنگھ چنڈاوت نے اپنی شکایت میں شملہ سے ایم ایل اے پرتیبھا سنگھ، نند اپراجیتا اور بہنوئی انگد سنگھ پر گھریلو تشدد اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

گریٹر نوئیڈا میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں  کتا  پسند آنے  پرمالک کو  اغوا کر لیا گیا۔ بدمعاش اسے اسکارپیو میں ڈال کر علی گڑھ لے گئے اور فون کرکے تاوان میں کتا مانگا۔ اغوا کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آئی تو بدمعاش کتے کے مالک کو علی گڑھ میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ معاملہ بیٹا 2 تھانہ علاقے کے الفا 2 سیکٹر کا ہے۔ اس معاملے کو لے کر شرپسندوں کی ایک آڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

ایک شخص جس نے ایک عورت کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے ایک دور کے رشتہ دار کو قتل کیا تھا، کو دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے بنگلورو میں گرفتار کیا ہے۔ ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔ ڈی سی پی (اسپیشل سیل) پرمود کشواہا نے بتایا کہ ملزم ابو عثمان عرف ابو اسامہ اس سال جولائی میں قتل کرنے کے بعد بنگلورو میں چھپا ہوا تھا اور اس کے سر پر 25000 روپے کا انعام مقرر کیا گیا تھا