Bharat Express

Severe Cold :دہلی میں کڑاکے کی ٹھنڈ کا ستم جاری ،دہلی والوں کو کب ملے گی اس ٹھنڈ سے راحت

منالی میں کم سے کم درجہ حرارت 6.0 ڈگری سیلسیس، نینی تال میں 6.0، دہرادون میں 6.5 ڈگری رہا۔ وہیں پیر کو دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حدنگاہ بے حد کم بنی ہوئی ہے

دہلی میں کڑاکے کی ٹھنڈ کا ستم جاری ،دہلی والوں کو کب ملے گی اس ٹھنڈ سے راحت

Severe Cold :دہلی سمیت تمام شمالی ہندوستان میں کہرے کا  قہر جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ، ہریانہ ، چندی گڑھ ، دہلی ، مدھیہ پردیش،اتراکھنڈ میں کہرے کے بادل چھائے ہوے ہیں۔ اس طرح کا موسم ابھی کئی دنوں تک بنا رہے گا۔ دھند کے باعث ناردرن ریلوے زون میں 36 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ جبکہ کچھ پروازیں (دہلی-کھٹمنڈو، دہلی-جے پور، دہلی-شملہ، دہلی-دہرادون، دہلی-چندی گڑھ-کلو) قومی دارالحکومت میں دھند اور سردی کی وجہ سے پروازوں میں  تاخیر ہورہی ہے۔

دہلی کئی پہاڑی علاقوں سے بھی  زیادہ سرد ہے۔  سردی میں دہرادون، نینی تال جیسے پہاڑی مقامات کو پیچھے چھوڑ دیا۔ منالی میں کم سے کم درجہ حرارت 6.0 ڈگری سیلسیس، نینی تال میں 6.0، دہرادون میں 6.5 ڈگری رہا۔ وہیں پیر کو دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حدنگاہ بے حد کم بنی ہوئی ہے ۔ دہلی میں آج صبح شدید کہرے کے وجہ سے لوگو ں کو کافی  دقت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرحدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے 118 گھریلو پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ یہاں اترنے والی 32 گھریلو پروازوں کو کافی دیر تک آسمان میں چکر لگانا پڑا۔

دہلی بدتر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے، AQI 418 کے مجموعی AQI کے ساتھ ‘شدید’ زمرے میں آتا ہے۔ دہلی حکومت نے 12 جنوری تک قومی راجدھانی میں BS-III پٹرول اور BS-IV ڈیزل چار پہیہ گاڑیوں کے چلانے پر عارضی پابندی عائد کر دی۔

سموگ کا ہماری صحت پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ سموگ زہریلے ذرات پر مشتمل ہوتا ہے جیسے نائٹروجن آکسائیڈ، غیر مستحکم نامیاتی مرکبات اور سلفر ڈائی آکسائیڈ۔
درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے کئی بیماریوں کا خطرہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ سردی کے  موسم ہونے کی وجہ سے نزلہ، زکام، دمہ اور نمونیا جیسی بیماریاں ہونے لگتی  ہیں ۔ ایسے میں سردیوں میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہو جاتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس