Urdu Conclave 2026

Heavy Fog

قومی دارالحکومت دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی اے) پر جمعہ کی صبح تقریباً 100 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جب ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کے نظام میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ دہلی ایئرپورٹ حکام کے مطابق، اس خرابی کے باعث ہوائی اڈے پر پروازوں کی روانگی اور آمد دونوں متاثر ہوئیں۔

اس سال موسمِ سرما نے توقع سے پہلے ہی دستک دے دی ہے۔ نومبر کے آغاز سے قبل ہی شمالی اور مشرقی ہند کے کئی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں، بارش اور صبح کی دھند نے سردی کا احساس بڑھا دیا ہے۔ عام طور پر سردی کا آغاز دسمبر میں ہوتا ہے، لیکن اس بار اکتوبر کے اختتام تک ہی درجۂ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

شمالی ہند کے کئی حصوں میں گھنی دھند کی وجہ سے ریلوے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دھند کے باعث ریلوے نے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹرینوں کی رفتار کم کر دی ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ٹرین کے بارے میں اپ ڈیٹس کے لیے ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ یا ہیلپ لائن دیکھیں۔

دہلی این سی آر سمیت شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں گھنی دھند کی تباہ کاریاں بڑھ رہی ہیں۔ چاہے وہ سڑکوں پر چلنے والی گاڑیاں ہوں، ریلوے ٹریک، ٹرینیں یا ہوائی جہاز۔ سب کی رفتار کم ہو گئی ہے۔

منالی میں کم سے کم درجہ حرارت 6.0 ڈگری سیلسیس، نینی تال میں 6.0، دہرادون میں 6.5 ڈگری رہا۔ وہیں پیر کو دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حدنگاہ بے حد کم بنی ہوئی ہے

دہلی کے لودھی روڈ پر آج صبح 2.8 ڈگری سیلسیس  درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح دہلی کی آج کی صبح موسم کی سرد ترین صبح رہی

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر کا اثر دہلی، ہماچل، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ اور شمالی راجستھان میں اگلے پانچ دنوں تک دیکھا جا سکتا ہے۔ صبح کے وقت ہوا کی رفتار بھی زیادہ رہے گی