Bharat Express DD Free Dish

Petrol Price :پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی کیوں نہیں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، وی اے ٹی اور دیگر چیزوں کے اضافے کی وجہ سے اس کی قیمت اصل قیمت سے

تقریباً دوگنی ہو جاتی ہے

Petrol Price :ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی تازہ ترین قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ ویسے 22 مئی سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کروڈ آئل کی بات کریں تو اس کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت میں تبدیلی دیکھی گئی ہےپٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، وی اے ٹی اور دیگر چیزوں کے اضافے کی وجہ سے اس کی قیمت اصل قیمت سے

تقریباً دوگنی ہو جاتی ہے۔

جس کی وجہ سے پٹرول ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ ہیں۔پٹرول ڈیزل  کی قیمتیں منگل 28 دسمبر 2022 مستحکم بنی ہوئی ہیں۔
دہلی میں پیڑول 96.72  روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہےجب کے ڈیزل 89.82روپے فی لیٹر،سی این جی79.56، میں دستیاب ہے۔ کولکتہ میں پیڑول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 92.76 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پیڑول کی قیمت 111.35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت97.28 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پیڑول 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ نوئیڈا میں پیڑول کی قیمت 96.79 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.96 روپے فی لیٹر ہے

سرکاری تیل کمپنیوں کے مطابق بہار کی راجدھانی پٹنہ میں پٹرول 64 پیسے سستا ہو کر 107.48 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے، جب کہ ڈیزل 13 پیسے مہنگا ہو کر 95.54 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ یوپی کے گوتم بدھ نگر (نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا) ضلع میں آج پٹرول 34 پیسے مہنگا ہوا اور 96.92 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

–بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read