80 لوگوں نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کیا، خاتون کا اعظم خان پر الزام، 12 سال قبل زبردستی مذہب تبدیل کرکے زمین ہتھیائی
Muzaffarnagar: اتر پردیش کے مظفر نگر میں 80 لوگوں کے ہندو مذہب میں واپس آنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ان سب نے پہلےہندو مذہب چھوڑکر اسلام قبول کیاتھا۔ یہ 12 مختلف خاندانوں کے تقریباً 80 افراد ہیں اور یہ سبھی دھوبی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان سب کو مظفر نگر کے بگھرا بلاک کے یوگا سادھنا آشرم کے مہاراج یشویر نے گنگا جل سے شدھیکرن کیا۔ گایتری منتر پڑھایا گیا۔ اس کے ساتھ تمام لوگوں نے اپنے گلے میں جنیؤ پہنا۔ جس کے بعد تمام لوگوں نے یگیہ میں آہوتی ڈال کر اسلام سے ہندو مذہب میں واپسی کی۔ یہ تمام لوگ رام پور ضلع کے رہنے والے ہیں۔
ہندو مذہب میں واپس آنے کے بعد ان لوگوں نے ایس پی لیڈر اعظم خان پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ان دھوبی برادری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ تقریباً 12 سال قبل اعظم خان نے انہیں زبردستی مذہب تبدیل کرایا تھا۔ یہی نہیں، ان لوگوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ اعظم خان کے حواریوں نے انہیں ہندو سے مسلمان کرنے کے بعد ان کی زمینوں پر بھی قبضہ کیا۔ اس سے پریشان ہو کر یہ لوگ ہندو مذہب میں واپس آگئے ہیں۔
रामपुर के 80 मुस्लिमों ने इस्लाम छोड़कर सनातनी बने। 12 साल पहले आजम खान के दवाब में हुआ था जबरन धर्मांतरण।
मुजफ्फरनगर के ‘योग साधना आश्रम’ में हुआ शुद्धिकरण, आचार्य यशवीर ने कराई घर वापसी।
हर हर महादेव!pic.twitter.com/XOj7gb04eF— प्रशांत भारती 🇮🇳 🥰⤵️ (@Bhart09) December 13, 2022
عمرانہ سے کویتا بنی خاتون نے کیا کہا؟
ان لوگوں میں سے ایک خاتون ہیں جو عمرانہ سے کویتا بنی ہیں۔ اس نے اعظم خان پر الزام لگایا ہے کہ 12 سال پہلے اعظم خان کے لوگوں نے ہمیں زبردستی مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔ اس وقت بہت سے وعدے کیے گئے۔ لیکن ہمارے ساتھ کچھ اچھا نہیں ہوا۔ ہماری زمین چھین لی گئی۔ اس کے علاوہ خاتون نے بتایا کہ میرا پہلا نام کویتا تھا۔ 12 سال پہلے مجھے معاوضہ دیا گیا تھا۔ دباؤ کی وجہ سے ہمیں فیصلہ کرنا پڑا۔ اعظم خان کی وجہ سے لاکھوں لوگ پریشان تھے۔ لوگوں کو ہراساں کرنے پر اعظم کو جیل جانا پڑا۔ اب ہم اپنے مذہب کی طرف لوٹنے پر خوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں- Rampur Bypolls: کبھی بولتی تھی رام پور میں توتی ، اعظم خان وہاں اپنا بوتھ تک نہیں بچا پائے، ایس پی کو ملے صرف 87 ووٹ
یہ بڑا معاملہ رام پور اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد اعظم خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ رامپم ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ نے ایس پی امیدوار اور اعظم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
-بھارت ایکسپریس