Bharat Express

BK Hariprasad:کانگریس لیڈر نے کرناٹک کے اسمبلی رکن کا موازنہ طوائف سے کیا ، ہنگامہ ہونے پر مانگی معافی

کرناٹک قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کے لیڈر نے کہا،بی جے پی کے لوگوں نے میرے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا ہے

کانگریس لیڈر بی کے ہری پرساد۔ فائل فوٹو

 BK Hariprasad: کرناٹک میں کانگریس لیڈر بی کے ہری پرساد نے سیکس ورکر والے اپنے ہی بیان پر تنقید کے بعد معافی مانگی ہے۔ بی کے ہری پرساد نے بی جے پی پران کے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیکس ورکر کی بہت عزت  کرتے ہیں۔

کرناٹک قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کے لیڈر نے کہا،بی جے پی کے لوگوں نے میرے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا ہے۔ وہ سیکس ورکرس کو لے کر بے وجہ تنازع کھڑا کررہے ہیں۔ سیکس ورکرس کے لئے ہمارے دل میں بہت عزت ہے۔ اگر ان کو ٹھیس پہنچی ہے تو معافی مانگتا ہو۔

سیکس ورکر سے کیا تھا موازنہ

بی کے ہری پرساد ایک انتخابی اجلاس میں پارٹی بدلنے والے ایم ایل کا موازانہ سیکس ورکر سے کیا تھا۔ ہوس پیٹ (Hosapete) میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہری پرساد نے کہا کہ 2018 میں واضح اکثریت نہیں ملی تو ہم نے مخلوط حکومت بنائی تھی۔ جو خاتون روزی روٹی کے لئے اپنا جسم بیچتی ہیں۔ ہم انہیں سیکس ورکر کہتے ہیں۔ انہیں آپ کیا کہیں گے۔

 انہوں نے آگے کہا تھا کہ اس بار ایسے رکن اسمبلی  کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے۔

مانا جارہا ہے کہ ہری پرساد کے نشانے پر ہوس پیٹ کی وجے نگر سیٹ سے رکن اسمبلی آنند سنگھ تھے۔ 2018 میں آنند سنگھ کانگریس کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ لیکن ایک سال بعد وہ پارٹی  بدل کر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ آنند سنگھ ان 17 رکن اسمبلی میں تھے جو کانگریس سے الگ ہوکر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔

بی جے پی ترجمان نے کسا طنز

بدھ کو اے این آئی سے بات کرتے ہوئے، بی جے پی کے ترجمان ایس پرکاش نے کہا، ‘انہیں اس طرح کے نچلے درجے کے الفاظ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ کچھ دن پہلے کانگریس پارٹی نے سی ایم کا موازنہ کتے سے کیا تھا۔ اب بی جے پی ایم ایل اے کو ‘طوائف’ کہنا ان کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔ پرکاش نے کہا، ’کانگریس لیڈر راہل گاندھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ کانگریس محبتیں تقسیم کرے گی۔ کرناٹک میں کانگریس کے لیڈر اس طرح کے بیانات دیتے ہیں، اس لیے میں حیران ہوں کہ راہل گاندھی اس پر کیا کہیں گے۔’

-بھارت ایکسپریس