Bharat Express DD Free Dish

Medicant Hospital & Research Centre :جھارکھنڈ کے بوکارو میں میڈیکنٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا

ڈاکٹر ماجد احمد تالیکوٹی نے کہا کہ “لوگوں کو سستی قیمت پر معیاری دیکھ بھال فراہم کرنا ہمارا ویژن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہترطبی خدمات، ہائی ٹیک تشخیصی آلات اور طبی تجربات کے ساتھ  مریضوں کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

نئی دہلی : ریاست جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو کے بیادا کالونی میں میڈیکنٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔ میڈیکنٹ اسپتال ریسرچ سینٹرمیں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے اور طبی آلات موجود ہیں۔ میڈیکنٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹرمیں مجموعی طورپر 400 بستر ہیں جن میں 74 میڈیکل اور سرجیکل کریٹیکل کیئر بیڈز اور 10 ماڈیولر او ٹی ہیں۔ میڈیکنٹ اسپتال ریسرچ سینٹر کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی کے طورپرڈاکٹر اندریش کمارموجود تھے۔ اسپتال کے چیف مینیجنگ ڈائریکٹرڈاکٹرماجد احمد تالیکوٹی نے اس موقع پر تمام معززین اورمہمانوں کا استقبال کیا۔

  واضح رہے کہ یہ اسپتال  نیشنل ہائی وے-23 پر بی آئی اے ڈی اے ہاؤسنگ کالونی کے قریب جھارکھنڈ انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے آئی اے ڈی اے) کی طرف سے الاٹ کی گئی تین ایکڑ اراضی پر قائم ہے ۔

چیف مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر اجد احمد تالیکوٹی نے مزید کہا، “لوگوں کو سستی قیمت پر معیاری دیکھ بھال فراہم کرنا ہمارا ویژن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہترطبی خدمات، ہائی ٹیک تشخیصی آلات اور طبی تجربات کے ساتھ  مریضوں کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ‘‘ ڈاکٹر ماجد احمد تالیکوٹی نے مزید کہا۔ میڈیکینٹ سپ اسپیشلٹی ہسپتال میں کارڈیالوجی، نیفرولوجی، گیسٹرولوجی، ایڈوانس برن، نیورو سرجری، آرتھوپیڈکس اوراعضاء کی پیوند کاری کی سہولیت  ہے۔ ٹراما سنٹر کے علاوہ عالمی معیارکے طبی آلات بھی موجود ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read