مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی۔ (تصویر: پی ٹی آئی)
Mamata Banerjee on Rahul Gandhi: راہل گاندھی کی پارلیمنٹ رکنیت ختم کئے جانے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے نیو انڈیا میں بی جے پی کے نشانے پر اپوزیشن لیڈران ہیں۔
In PM Modi’s New India, Opposition leaders have become the prime target of BJP!
While BJP leaders with criminal antecedents are inducted into the cabinet, Opposition leaders are disqualified for their speeches.
Today, we have witnessed a new low for our constitutional democracy
— Mamata Banerjee (@MamataOfficial) March 24, 2023
ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ جب مجرمانہ پس منظر والے بی جے پی لیڈران کو کابینہ میں شامل کیا جاتا ہے، اپوزیشن لیڈران کو ان کی تقریر کے لئے نا اہل ٹھہرایا جاتا ہے۔ آج، ہم نے اپنے آئینی جمہوریت کے لئے ایک نئی پستی کی سطح دیکھی ہے۔