Bharat Express

Money Laundering: جیکلین فرنانڈیز پہنچی دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ، 200 کروڑ کی دھوکہ دہی کا معاملہ

6 جنوری کو اداکارہ جیکلین فرنانڈیز پیشی کے لیے دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ پہنچی ہیں

جیکلن فرنینڈس نے منی لانڈرنگ کیس کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

Money Laundering:بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کا نام گینگسٹر سکیش چندر شیکھر کے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس معاملے  میں سرخیوں میں  بنی ہوا ہے ۔ آج یعنی 6 جنوری کو اداکارہ جیکولین فرنینڈس پیشی کے لیے دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ پہنچی ہیں۔ آج چھ جنوری  کو اس معاملے کی عدالت میں سماعت ہونے والی ہے۔

بیرون ملک جانے کی درخواست واپس لے لی

جیکلین فرنانڈیز نے عدالت سے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی تھی لیکن منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ سماعت میں انہوں نے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی تھی۔ دراصل، جیکولین ٹھگ سکیش چندر شیکھر کے معاملے میں عدالت پہنچی تھی۔ ان کی عرضی پر یہاں سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت کے دوران جج نے کہا کہ پہلے فرد جرم عائد کی جائے۔ آپ پٹیشن واپس لے سکتے ہیں۔ ورنہ میں عدالتی حکم جاری کروں گا۔ اس کے بعد اداکارہ نے اپنے وکلا سے بات کی اور عدالت کو بتایا کہ وہ فی الحال اپنی درخواست واپس لے رہی ہیں۔

سوکیش چندر شیکھر سے جڑے دوسو کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ معاملے میں بالی ووڈ کی اداکارہ جیکلین فرنانڈیز(Jacqueline Fernandez) پٹیالہ کورٹ میں اپنے وکیل پرشانت پاٹل اور شکتی پانڈے بھی ان کے ساتھ تھے ۔  آج یعنی بیس دسمبر کو جیکلین فرنانڈیز کی دہلی کے پٹیالہ کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ دو سو کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس معاملے میں جیکلن فرنینڈس کا نام بھی شامل ہے۔جیکلن پر الزام ہے کہ انہوں نے چندرشیکھر سے تحفہ میں کار اور گھر کے علاوہ کئی قیمتی تحائف لئے ہیں۔ ای ڈی اور دہلی پولیس اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس