Bharat Express

Joshimath:جوشی مٹھ 12 دنوں میں 5.4 سینٹی میٹر دھنس گئی ، حیران کن سیٹلائٹ تصاویر منظر عام پر

یہ تصاویر Cartosat-2S سیٹلائٹ سے لی گئی ہیں۔ ملک کے تمام سائنس دان جوشی مٹھ میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد گھروں اور سڑکوں میں پڑنے والی دراڑوں کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

جوشی مٹھ 12 دنوں میں 5.4 سینٹی میٹر دھنس گئی ، حیران کن سیٹلائٹ تصاویر منظر عام پر

Joshimath: اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں صورتحال انتہائی خطرناک  ہوگئی ہے۔ یہاں 700 سے زائد گھروں میں دراڑیں بڑھ گئی ہیں۔ شہر میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے لوگوں میں خوف کا ماحول بنا ہواہے۔ جس کی وجہ سے وہ محفوظ مقامات کی طرف نکل رہے ہیں۔ جوشی مٹھ میں جن علاقوں میں زیادہ خطرہ ہے وہاں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر نے پہلی بار جوشی مٹھ لینڈ سلائیڈنگ کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں، اس میں صاف طور سے نظرآرہاہے کہ جوشی مٹھ شہر کتنی تیزی سے ڈوب رہا ہے۔

یہ تصاویر Cartosat-2S سیٹلائٹ سے لی گئی ہیں۔ ملک کے تمام سائنس دان جوشی مٹھ میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد گھروں اور سڑکوں میں پڑنے والی دراڑوں کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ حیدرآباد میں اسرو کے نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر نے پہلی بار جوشی مٹھ لینڈ سلائیڈ سے متعلق کچھ سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں۔

سیٹلائٹ تصاویر شہر کی حالت بیان کررہیں ہیں

سیٹلائٹ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوشی مٹھ کا کون سا علاقہ ڈوب رہا ہے۔ اسرو کی طرف سے جاری کی گئی جوشی مٹھ کی سیٹلائٹ تصویروں میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ جوشی مٹھ کا کون سا حصہ گرنے والا ہے۔ یہ تمام تصاویر Cartosat-2S سیٹلائٹ سے لی گئی ہیں۔ اسرو نے اپنے سیٹلائٹ سے جوشی مٹھ آفت کا جائزہ لیا ہے،اسرو نے سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں، جن کے مطابق جوشی مٹھ شہر کا وجود خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔

جوشی مٹھ کو 12 دنوں میں سب سے زیادہ نقصان پہنچا

تصویروں پر اسرو کی طرف سے نشان لگے پیلے رنگ کے دائرے بنے ہوئے ہیں۔ اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہ پورا شہر فنا ہو جانے والا ہے۔ اسرو نے فوج کے ہیلی پیڈ اور نرسمہا مندر کو بھی مارک کیا ہے۔ یہ رپورٹ حیدرآباد میں اسرو کے نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر نے جاری کی ہے۔ این آر ایس سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل سے نومبر 2022 تک زمین گرنے کا معاملہ سست تھا۔ جوشی مٹھ ان سات مہینوں میں 8.9 سینٹی میٹر ڈوب چکا ہے۔ لیکن 27 دسمبر 2022 سے 8 جنوری 2023 تک، یعنی 12 دن تک، زمین کے نیچے آنے کی شدت 5.4 سینٹی میٹر تک بڑھ گئی۔ یعنی 12 دنوں میں جوشی مٹھ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔

سیٹلائٹ تصاویر میں نظر آنے والی سرخ لکریں سڑکیں ہیں۔ اور نیلے رنگ کا پس منظر جوشی مٹھ شہر کے نیچے نکاسی کا نظام ہے۔ اس لینڈ سلائیڈ کا بالائی حصہ جوشی مٹھ اولی روڈ پر موجود ہے۔ شہر کے وسط میں موجود نیچے کو سائنسی زبان میں تاج (کراون )کہتے ہیں۔ یعنی اولی روڈ بھی دھنسنے والی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read