Bharat Express

G20 meeting in Kashmir: سرینگر میں جی 20 کے مندوبین کا تلک لگاکر اور زعفرانی رنگ کا دستاریں پہنا کر استقبال کیا گیا

مندوبین کا پہلا قافلہ جب سرینگر پہنچا تو مندوبین کا تلک لگاکر اور زعفرانی رنگ کا دستاریں پہنا کر استقبال کیا گیا،مندوبین کو خصوصی گاڑیوں کے ذریعے سری نگر ہوائی اڈے سے ایس کے آئی سی سی پہنچایا گیا۔ جی ٹونٹی کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی سطح کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

سرینگر ایئرپورٹ پرمہمان کا زبردست استقبال

G20 meeting in Kashmir: جموں کشمیر کے شہر سری نگر میں جی 20 ممبران کی تیسری ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ شروع ہو چکی ہے، سپین، سنگاپور اور موریشیس سمیت سات ممالک جموں اور کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں فلمی سیاحت پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔خبروں  کے مطابق، سپین، سنگاپور، موریشیس، نائجیریا، جنوبی افریقہ، برازیل اور بھارت ان سات ممالک میں شامل ہیں جو فلمی سیاحت کے عالمی تناظر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں اس کے معاشی فوائد اور اثرات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

دوسری جانب خبر یہ بھی مل رہی ہے کہ  سرینگر میں منعقد ہونے والے جی 20اجلاس میں شرکت کرنے والے مندوبین کا پہلا قافلہ پیر کو سرینگر پہنچا۔ مندوبین کا تلک لگاکر اور زعفرانی رنگ کا دستاریں پہنا کر استقبال کیا گیا،مندوبین کو خصوصی گاڑیوں کے ذریعے سری نگر ہوائی اڈے سے ایس کے آئی سی سی پہنچایا گیا۔ جی ٹونٹی کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی سطح کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

ادھر حکا م کا کہنا ہے کہ عالمی سطح کے اس اجلاس کے انعقاد کو کامیاب اور احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اس اجلاس کے پیش نظر سرینگر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے،وہیں ڈل جھیل اور ایس کے آئی سی سی کو سکیورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔متعلقہ علاقوں میں کسی بھی ناخوشگوار و اقعہ سے نمٹنے کے لئے کثیر تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔مکمل طور پر محفوظ اور پرامن ماحول میں جی 20 اجلاس کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پائین شہر کے ڈاون ٹاون میں اگر چہ جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے تاہم سبھی تجارتی مراکزمیں معمول کا کاج پیر کے روز بھی جاری رہا۔جامع مسجد ، مہاراج گنج، بہوری کدل ، راجوری کدل ، حول ، گوجوارہ ، صراف کدل میں کاروباری و تجارتی ادارے کھلے ہیں، معمولات زندگی پوری سے طرح سے بحال ہے۔تاہم اس بار پہلی دفعہ یہ دیکھنے کو ملا ہے کہ ماضی کے برعکس سری نگر میں سبھی کاروباری ادارے اور بڑے مارکیٹ معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں اور وہاں پر لوگوں کی بھیڑ بھی نظر آرہی ہے۔