Bharat Express

Fugitive Amrit Pal Singh Arrested: مفرور امرت پال سنگھ 36 دنوں بعد پولیس کی گرفت میں، موگا گرودوارہ سے کیا گرفتار

امرت پال سنگھ کے تمام ساتھی  پہلے ہی گرفتار ہو چکے تھے۔ امرت پال سنگھ کے ساتھیوں سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔ مانا جا رہا ہے کہ پولیس نے اس کی بیوی پر دباؤ ڈالنے کے بعد ہی وہ بھی حراست میں لے لیا

مفرور امرت پال سنگھ 36 دنوں بعد پولیس کی گرفت میں، موگا گرودوارہ سے کیا گرفتار

Fugitive Amrit Pal Singh Arrested:ایک بڑی خبر سامنے آ ئی۔  وارس پنجاب دے چیف اور خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کو پولیس نے موگا کے گردوارہ سے گرفتار  کیا ہے۔ امرت پال کو پولیس نے 36 دن بعد گرفتار کیاہے۔ وہ اجنالہ واقعہ کے بعد سے فرار تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ امرت پال  سنگھ کی بیوی کرندیپ کور کو تین دن پہلے جمعرات (21 اپریل) کو امرتسر ایئرپورٹ پر روکا گیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  امرت پال سنگھ کے تمام ساتھی  پہلے ہی گرفتار ہو چکے تھے۔ امرت پال سنگھ کے ساتھیوں سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔ مانا جا رہا ہے کہ پولیس نے اس کی بیوی پر دباؤ ڈالنے کے بعد ہی وہ بھی حراست میں لے لیا۔ امرت پال کو ڈبرو گڑھ جیل بھیجا جا سکتا ہے۔

امرت پال سنگھ 18 مارچ سے فرار تھا

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سب سے پہلے، پولیس نے 18 مارچ کو امرت پال سنگھ اور اس کے ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے جال بچھا یا تھا۔ اس مہم کے دوران پولیس نے اس کے کئی ساتھیوں کو گرفتار کر لیا تھا، لیکن امرت پال سنگھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ اس کے بعد سے پولیس اسے مسلسل تلاش کر رہی تھی، لیکن وہ اپنا بھیس بدل مختلف جگہوں چھپ رہا تھا تاکہ وہ  پولیس سے مسلسل بچا رہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد پنجاب پولیس نے ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ امرت پال سنگھ کو موگا سے گرفتار کیا گیا ہے۔مرت پال سنگھ کے ساتھ ہی پولیس نے لوگوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی قسم کی فرضی خبریں شیئر نہ کریں۔

-بھارت ایکسپریس