Bharat Express DD Free Dish

Delhi floods: دہلی کے یمنا بازار میں داخل ہوا سیلاب کا پانی، لوگوں کو ہو رہی ہے پریشانی، ریکھا گپتا کر سکتی ہیں علاقے کا دورہ

جمنا سے ملحقہ علاقوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متاثرہ علاقے کے لوگوں کی زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو الرٹ کردیا تھا جس کے بعد کچھ لوگ دوسری جگہ منتقل ہوگئے۔

دہلی کے یمنا بازار میں داخل ہوا سیلاب کا پانی

نئی دہلی: دہلی کے یمنا بازار میں جمنا کے پانی کی سطح بڑھنے سے آس پاس کے علاقوں میں سیلاب کا پانی آگیا ہے۔ جمنا سے ملحقہ علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے اور لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو کردیا گیا تھا الرٹ

جمنا سے ملحقہ علاقوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متاثرہ علاقے کے لوگوں کی زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو الرٹ کردیا تھا جس کے بعد کچھ لوگ دوسری جگہ منتقل ہوگئے۔ یمنا بازار علاقے میں پانی آنے کا عمل پیر کی شام سے ہی شروع ہو گیا تھا۔ اسی طرح کے حالات 2023 میں ہوئے جب دہلی میں شدید سیلاب آیا تھا۔ ایک بار پھر دہلی کے نچلے علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔

ریکھا گپتا کر سکتی ہیں یمنا بازار علاقے کا دورہ

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا منگل کے روز یمنا بازار علاقے کا دورہ کر سکتی ہیں۔ ایسے میں مقامی لوگوں کو امید ہے کہ کچھ مدد ضرور ملے گی۔ ایک مقامی نے آئی اے این ایس کو بتایا، ’’پیر کی دوپہر سے علاقہ میں پانی بھر گیا تھا، ہمیں کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ہر سال پانی جمع ہوتا ہے۔ کبھی کبھی یہ میرے گھر کے تھوڑے فاصلے سے واپس چلا جاتا ہے، جیسے پچھلے سال ہوا تھا۔ لیکن اس بار یہ کچھ زیادہ آ گیا ہے۔ میرا پورا خاندان چھت پر رہ رہا ہے۔ مچھر بہت بڑھ رہے ہیں۔‘‘

ایک اور نے کہا، ’’ہمیں پانی بھر جانے کی وجہ سے بہت پریشانی کا سامنا ہے۔ ہم نے گھر کی تمام اہم چیزیں چھت پر منتقل کر دی ہیں۔ پہلے بھی کئی بار سیلاب آ چکے ہیں۔ حکومت نے گھروں سے کچھ فاصلے پر خیمے لگا رکھے ہیں۔‘‘

ایک اور نے کہا، ’’2023 میں جو سیلاب آ یا، اس کے بعد اس بار سیلاب دیکھنے کو مل رہا ہے، فی الحال جمنا کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ہے اور کہا جا رہا ہے کہ پانی کی سطح مزید بڑھے گی۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read