Bharat Express DD Free Dish

Delhi Flood Alert

یمنا کے پانی کی سطح بڑھنے سے کئی علاقے زیر آب آ چکے ہیں، جن میں یمنا بازار،  مجنوں کا ٹیلا، گیتا کالونی، گڑھی مانڈو، کشمیری گیٹ اور مایور وہار شامل ہیں۔ اب تک بچاؤ ٹیمیں 14,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہیں۔

سیلاب اور پانی جمع ہونے کی صورتحال کے مدنظر ڈاکٹروں نے لوگوں سے خاص طور پر بچوں اور بوڑھوں کی صحت کے حوالے سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور انتظامی ہدایات پر عمل کریں۔

جمنا سے ملحقہ علاقوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متاثرہ علاقے کے لوگوں کی زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو الرٹ کردیا تھا جس کے بعد کچھ لوگ دوسری جگہ منتقل ہوگئے۔

دہلی میں ہفتہ 15 جولائی کو بھی درمیانی سے شدید بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کر دیا۔ راجدھانی  دہلی میں جمناکے پانی کی سطح میں معمولی کمی آئی ہے۔