Bharat Express

Delhi Fire: دہلی کی ایک فیکڑی میں لگی خوفناک آگ، موقع پر فائربریگیڈ کی 27 گاڑیاں پہنچی  

کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے

دہلی کی ایک فیکڑی میں لگی خوفناک آگ، موقع پر فائربریگیڈ کی 27 گاڑیاں پہنچی  

Delhi Fire: دہلی کے کرم پورہ علاقے کے موتی نگر پولیس اسٹیشن کے قریب واقع ایک فیکٹری میں دیر رات زبردست آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 27 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ساتھ ہی اس حادثے میں ابھی تک کسی کے جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

یہ حادثہ موتی نگر تھانے کے قریب واقع ایک فیکٹری میں لگی آگ کا ہے۔ آگ بجھانے کے لیے 27 فائر بریگیڈ موقع پر موجود ہیں۔ آگ بجھانے کا کام کافی دیر سے جاری ہے۔

-بھارت ایکسپریس