Bharat Express

Kerala: کیرالہ میں بارش کے قہر  سے اب تک میں 8 افراد ہلاک، 7800 سے زیادہ لوگ ہوئے بے گھر

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے کہا کہ کنور اور کوزی کوڈ سے دو دو اموات کی اطلاع ملی ہیں۔ جب کہ ایک ایک شخص کی موت آلپوزا، پالکاڈ، ملاپورم اور کاسرگوڈ اضلاع میں ہوئی ہے۔

کیرالہ میں بارش قہر  سے اب تک میں 8 افراد ہلاک، 7800 سے زیادہ لوگ ہوئے بے گھر

 Kerala: کیرالہ میں جنوب مغربی مانسون کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں سے متعلق واقعات میں 8 افراد کی موت ہوگئی ہے جب کہ 7800 سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ جمعہ کو بارش کی شدت میں کمی آئی، لیکن ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کنور اور کاسرگوڈ اضلاع کے لیے ‘اورنج’ الرٹ جاری کیا۔جب کہ کیرالہ کے چھ دیگر اضلاع میں آج کے لیے ‘یلو’ الرٹ تھا۔ لیکن ‘ریڈ الرٹ’ جاری نہیں کیا گیا۔جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بارش میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے کہا کہ کنور اور کوزی کوڈ سے دو دو اموات کی اطلاع ملی ہیں۔ جب کہ ایک ایک شخص کی موت آلپوزا، پالکاڈ، ملاپورم اور کاسرگوڈ اضلاع میں ہوئی ہے۔

 قابل ذکر با ت یہ ہے کہ اس میں کہا گیا ہے کہ ریاست بھر میں کھولے گئے 203 ریلیف کیمپوں میں 7,844 لوگوں کو رکھا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ریاست بھر میں شدید بارشوں سے 51 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں اور 1,023 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے کچن سے ٹماٹر غائب، اب میکڈونلڈ برگر پیزا سےبھی، قیمت بڑھنے کے بعد لیا یہ فیصلہ

پہلے دن میں، منار میں کوچی-دھنوش کوڈی قومی شاہراہ کے گیپ روڈ سیکشن پر مٹی کے تودے کی وجہ سے  ٹریفک کو روک دیا گیا ۔ اڈوکی ضلع کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ سڑک کو جلد ہی ملبے سے صاف کر دیا جائے گا۔لیکن یہ آج رات بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلی ایکناتھ شندے سمیت شیوسینا کے 16 ایم ایل ایز کی نااہلی کا معاملہ، اسپیکر نے معامہ کی سماعت اب ہم کرینگے

تریسور ضلع انتظامیہ نے کہا کہ پیرنگل کتھو ڈیم کے دروازے کھولے جائیں گے جس کی وجہ سے چلک کوڈی ندی کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اس لیے ندی کے کنارے رہنے والے لوگوں کو چوکس رہنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس 

Also Read