کیجریوال کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست دہلی ہائی کورٹ نے مسترد کر دی
دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے ایکسائز پالیسی کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ ای ڈی نے کیجریوال سے تقریباً دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور اس کے بعد ٹیم انہیں ای ڈی آفس لے گئی۔
دہلی ہائی کورٹ سے جھٹکا ملنے کے بعد ای ڈی کی ٹیم جمعرات کی شام تقریباً سات بجے کیجریوال کی رہائش گاہ پہنچی۔ اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات دیکھے گئے۔
’کجریوال استعفیٰ نہیں دیں گے‘
اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ (کیجریوال) وزیر اعلیٰ رہیں گے۔ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ وزیر آتشی نے کہا کہ کیجریوال وزیر اعلیٰ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال ایک آئیڈیا ہیں، انہیں ختم نہیں کیا جا سکتا۔
آتشی نے کہا، “یہ عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال کو روکنے کی سازش ہے۔ دہلی کے لوگ اروند کیجریوال سے پیار کرتے ہیں اور وہ بی جے پی کو اس کا جواب دیں گے۔
گرفتاری کے وقت کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر ایک بڑا ہجوم دیکھا گیا۔ عام آدمی پارٹی کارکنوں نے کیجریوال زندہ باد کے نعرے لگائے۔
جیسے ہی ای ڈی کی ٹیم پہنچی، دہلی کے اراکین اسمبلی کا کیجریوال کی رہائش گاہ پر آنا شروع ہو گیا۔ وزیر سوربھ بھردواج سی ایم کیجریوال کے گھر پہنچے۔ سوربھ بھردواج کو اندر جانے نہیں دیا گیا۔
#WATCH | AAP leader Atishi says, “We have received news that ED has arrested Arvind Kejriwal… We have always said that Arvind Kejriwal will run the govt from jail. He will remain the CM of Delhi. We have filed a case in the Supreme Court. Our lawyers are reaching SC. We will… pic.twitter.com/XWQJ1D6ziR
— ANI (@ANI) March 21, 2024
بھارت ایکسپریس۔