Bharat Express

Amul Milk Price Hike:عام آدمی کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، امول دودھ پینا مہنگا، فی لیٹر 3 روپے کا اضافہ

امول کمپنی نے پچھلے سال اکتوبر میں ہی دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ دودھ کی پیداوار اور پیداوارکی  مجموعی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے

عام آدمی کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، امول دودھ پینا مہنگا، فی لیٹر 3 روپے کا اضافہ

Amul Milk Price Hike:ملک میں بڑھتی مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے، امول نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ آج گجرات ڈیری کوآپریٹیو امول نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کی اطلادی ہے ۔ کمپنی کے مطابق دودھ کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر تک اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بڑھتی ہوئی نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ ہو گئی ہیں۔

امول کے کس پروڈکٹ کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے؟

کمپنی کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ آج سے ہی کیا گیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اضافے کے بعد کمپنی کی مختلف مصنوعات میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔ امول کی سب سے پسندیدہ پروڈکٹ امول گولڈ کی قیمت اس  ترمیم کے بعد 66 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ، امول فریش کی قیمت 54 روپے فی لیٹر ہے۔ اگر ہم امول گائے کے دودھ کی بات کریں تو یہ 56 روپے فی لیٹر ملے گا ۔ اس کے علاوہ امول اے 2 بھینس کا دودھ کے لئے اب صارفین کو 70 روپے فی لیٹر کی شرح سے قیمت  اداکرنی ہوگی۔

قیمتوں میں اضافے کی وجہ یہی ہے

امول کمپنی نے پچھلے سال اکتوبر میں ہی دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ دودھ کی پیداوار اور پیداوارکی  مجموعی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال صرف جانوروں کے چارے کی قیمت میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا ہے

کمپنی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ امول دودھ کی قیمت پیداوار اور لاگت میں اضافے کی وجہ سے بڑھی ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال چارے کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ان پٹ لاگت میں اضافے کی وجہ سے کسانوں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8-9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ہم نے گجرات کے علاوہ دہلی، کولکتہ اور ممبئی جیسے بازاروں کے لیے دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ ابھی تک گجرات میں دودھ کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read