Amul Price Hike: مہنگائی کا بڑا جھٹکا، پورے ملک میں کل سے امول دودھ کی بڑھ جائیں گی قیمتیں، 2 روپئے اضافہ کا فیصلہ
امول دودھ کی قیمت میں ایک سے تین روپئے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد امول تازہ کا 500 ایم ایل کے دودھ کے پیکٹ کی قیمت 28 روپئے سے بڑھ کر29 روپئے ہوجائے گی۔ امول تازہ ایک لیٹردودھ کی قیمت 55 روپئے سے بڑھ کر57 روپئے ہوجائے گا۔ یہ قیمتیں کل یعنی 14 مئی سے پورے ملک میں نافذ ہوجائیں گی۔
Amul Milk Price Hike:عام آدمی کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، امول دودھ پینا مہنگا، فی لیٹر 3 روپے کا اضافہ
امول کمپنی نے پچھلے سال اکتوبر میں ہی دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ دودھ کی پیداوار اور پیداوارکی مجموعی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے





