امول دودھ برانڈ نے پورے ملک میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Amul Milk Price Hike: عام آدمی کی جیب پرایک بارپھربوجھ بڑھنے جا رہا ہے۔ روزمرہ میں استعمال ہونے والے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کومل رہا ہے۔ امول دودھ برانڈ نے ایک لیٹردودھ کی قیمت میں 2 روپئے کا اضافہ کیا ہے۔ یہ قیمتیں کل یعنی 14 مئی 2026 سے پورے ملک میں نافذ ہوں گی۔ اس طرح سے اب امول کا دودھ مہنگا ہوجائے گا۔ ابھی تک دوسری کمپنیوں نے اعلان نہیں کیا ہے، لیکن جلد ہی دوسری کمپنیاں بھی دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرسکتی ہیں۔
قیمتوں میں کتنا ہوگا اضافہ
امول کی طرف سے تازہ اپڈیٹ سامنے آیا ہے کہ اب امول نے ایک حالیہ اپ ڈیٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کل سے شروع ہونے والے امول دودھ کے ایک لیٹرکے لئے صارفین کو اب 2 روپئے زیادہ ادا کرنے ہوں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ امول نے قیمت میں 2 روپئے فی لیٹرکا اضافہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ امول دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن نے کیا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق کل یعنی 14 مئی سے پورے ملک میں نافذ ہوگا۔ اس کا براہ راست اثرعام آدمی کی جیب پرپڑنا فطری ہے۔
کل سے کتنے روپئے کا ملے گا دودھ؟
امول دودھ کی قیمت میں ایک سے تین روپئے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد امول تازہ کا 500 ایم ایل کے دودھ کے پیکٹ کی قیمت 28 روپئے سے بڑھ کر29 روپئے ہوجائے گی۔ امول تازہ ایک لیٹردودھ کی قیمت 55 روپئے سے بڑھ کر57 روپئے ہوجائے گا۔ امول ٹی اسپیشل ایک لیٹردودھ کی قیمت 63 روپئے سے بڑھ کر66 روپئے ہوجائے گا۔ بھینس کا دودھ 500 ایم ایل دودھ کی قیمت 37 روپئے سے بڑھ کر39 روپئے ہوجائے گا۔ امول گولڈ کی قیمت 34 روپئے سے بڑھ کر35 روپئے ہوجائے گا۔ امول شکتی کے 500 ایم ایل دودھ کی قیمت 34 روپئے سے 35 روپئے ہوجائے گی۔
پٹرول-ڈیژل کی قیمتوں میں پہلے ہی ہوچکا ہے اضافہ
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پٹرول-ڈیژل اورگھریلوگیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی کی جیب پرکافی اثرپڑا تھا۔ اب دودھ کی قیمتوں کے بڑھنے سے لوگوں کوکافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان قیمتوں کا سیدھا اثرگھریلوخواتین کے کچن اوربجٹ پراثرپڑنے والا ہے کیونکہ دودھ ایسی ضرورت کی چیزہے، جس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پربھی لوگ اسے ضرور خریدیں گے۔ اس میں تخفیف کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

