Bharat Express DD Free Dish

Amul Milk Price Hike

امول دودھ کی قیمت میں ایک سے تین روپئے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد امول تازہ کا 500 ایم ایل کے دودھ کے پیکٹ کی قیمت 28 روپئے سے بڑھ کر29 روپئے ہوجائے گی۔  امول تازہ ایک لیٹردودھ کی قیمت 55 روپئے سے بڑھ کر57 روپئے ہوجائے گا۔ یہ قیمتیں کل یعنی 14 مئی سے پورے ملک میں نافذ ہوجائیں گی۔

مدر ڈیری نے بھی 3 جون سے تمام قسم کے تازہ تھیلے والے دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ مدر ڈیری نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ریاست میں دودھ کی پیداوار کی لاگت بھی بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے جانوروں کے چارے اور ٹرانسپورٹ کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی کے پیش نظر دودھ کی قیمتوں میں اضافہ بتایا جا رہا ہے۔

امول کمپنی نے پچھلے سال اکتوبر میں ہی دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ دودھ کی پیداوار اور پیداوارکی  مجموعی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے