Suicide by Delhi Metro: قومی راجدھانی دہلی میں ایک شخص نے میٹرو کے آگے کودکر اپنی جان دے دی۔یہ معاملہ میور وہار فیز 1 میٹرو اسٹیشن کا ہے۔ یہاں ایک شخص پلیٹ فارم نمبر ایک سے میٹرو کے آگے کود پڑا جس کے بعد اسے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ شخص ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کا سابق ملازم ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ اس کے پاس سے کوئی خودکشی نوٹ بھی نہیں ملا ہے۔
مرنے والے شخص کی شناخت اجے لکشمن پکھالے (34) کے طور پر ہوئی ہے جو کہ وسوندھرا انکلیو کالونی کا رہنے والا تھا۔ پولیس کو اس معاملے کی جانکاری قریب 1 بج کر 51 منٹ پر میور وہار میٹرو اسٹیش سے ملی۔ تاہم پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی اسے اسپتال میں داخل کرایا جا چکا تھا لیکن وہاں اسے ڈاکٹر نے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کےپاس سے کچھ کاغذات برآمد ہوئے جن کی بنا پر اس کی بہن کو حادثہ کی جانکاری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں- Rahul Gandhi Receives Notice From Lok Sabha: راہل گاندھی کو لوک سبھا سے ملا نوٹس، 15 فروری تک جواب طلب کیا گیا
DRDO میں چار سال تک کی تھی نوکری
متوفی کی بہن جیوتی پکھالے نے بتایا کہ متوفی اجے لکشمن پکھالے نے آئی آئی ٹی کانپور سے ایم ٹیک کی ڈگری حاصل کی تھی۔ انہوں نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) میں چار سال تک کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے GAIL میں بطور سینئر منیجر شمولیت اختیار کی۔ تاہم نومبر 2022 میں استعفیٰ دے دیا تھا۔
تفتیش کے دوران یہ معلومات سامنے آئیں کہ متوفی ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا اور اپولو ہسپتال میں زیر علاج تھا اور اس کی شادی نہیں ہوئی تھی۔ اس کے سامان سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ اس شخص نے خود میٹرو کے سامنے دوپہر کو چھلانگ لگا دی۔
اس سے پہلے بھی ایک شخص نے میٹرو کے سامنے چھلانگ لگا کر کی تھی خودکشی
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی جمعہ کو مشرقی دہلی کے نرمان وہار میٹرو اسٹیشن پر ایک شخص نے چلتی میٹرو کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ جلد بازی میں میٹرو ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگائے تھے لیکن جب تک نوجوان میٹرو کی زد میں آیا تو وہ شدید زخمی ہوگیا اور دوران علاج دم توڑ گیا۔
-بھارت ایکسپریس