اتوار کو ایس جے انکلیو پولیس اسٹیشن کے تحت حوض خاص علاقے میں واقع ایک پارک میں دو 17 سالہ نواجوان، ایک لڑکا اور ایک لڑکی، ایک درخت کی شاخ سے لٹکے ہوئے ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق حکام کے مطابق پارک میں کام کرنے والے ایک 35 سالہ سیکیورٹی گارڈ نے صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب اس کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔ موقع واردات پر پہنچ کر پولیس نے دونوں کو نیچے اتارا اور خودکشی کا شبہ ظاہر کیا۔ حالاں کہ وہاں کوئی بھی خودکشی نامہ نہیں ملا ہے۔
پولیس کے ذریعے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ’’صبح 06:31 بجے’’ڈیئر پارک‘‘ نامی ضلع پارک میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرنے والے بلجیت سنگھ نے ایک لڑکے اور لڑکی کی لاش درخت کی شاخ پر لٹکے ہوئے دیکھ کر ایک پی سی آر کال کی تھی۔‘‘ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور دونوں کو لٹکے ہوئے پایا۔ پولیس نے کہا کہ ’’کال موصول ہونے پر پولیس عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور دیکھا کہ ایک لڑکا جس کی عمر تقریباً 17 سال ہے، جس نے کالی ٹی شرٹ اور نیلی جینز پہنی ہوئی ہے اور ایک لڑکی تقریباً 17 سال کی، جس نے سبز لباس پہنا ہوا ہے، ایک درخت کی ایک شاخ پر ایک ہی نائیلان کی رسی سے لٹکے ہوئے ہیں۔
پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ہے، تاہم اے این آئی کی خبر کے مطابق پارک میں آنے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ ’’جس درخت پر دونوں لاشیں ملی ہیں، اس پر خودکشی کرنا ممکن نہیں ہے۔ ہم نے پولیس سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ یہ خودکشی لگتی ہے۔ لیکن ایسا ممکن نہیں لگتا۔ اس درخت سے لٹک کر خودکشی نہیں کی جا سکتی۔ آپ اس درخت کی ہیئت دیکھ سکتے ہیں۔‘‘ وہیں پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے کرائم ٹیم کو بلا لیا اور دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


