Bharat Express DD Free Dish

ہماچل میں 68 رکنی اسمبلی کے انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع

ہماچل پردیش میں ووٹنگ کے لئے قتار میں کھڑے ووٹرز

شملہ، 12 نومبر (بھارت ایکسپریس): 68 رکنی ہماچل پردیش اسمبلی کے لیے ہفتہ کی صبح 8  بجے  سےووٹنگ شروع ہوچکی ہے، جو کہ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔  ایک انتخابی عہدیدار نے بتایا کہ، ’’کچھ مقامات پر پولنگ اسٹیشنوں پر سرد موسم اور معمولی مسائل کے باوجود پولنگ کا عمل وقت پر شروع ہوا۔‘‘

 انتخابات میں کھڑے ہونے والے 412 امیدواروں میں سے 24 خواتین اور 388 مرد ہیں۔  کل 55,92,828 ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔  ان  ووٹرز میں سے 193,106  ایسے ہیں جو پہلی بار ووٹ کریں گے۔ 80 سال سے زیادہ عمر کے 121409 ووٹرز ہیں جبکہ مزید 56,501 معذور ہیں۔

 اس انتخاب میں اصل مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے درمیان ہے۔ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 44، کانگریس نے 21، سی پی ایم نے ایک اور آزاد امیدواروں نے دو نشستیں حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ ہفتہ آج ڈالے جانے والے  ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read