Bharat Express DD Free Dish

Union Home Minister Amit Shah: گجرات دورے پر جائیں گے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی نے تیز کی تیاریاں، ترقیاتی منصوبوں کی دیں گے سوغات

پارٹی کا ماننا ہے کہ امت شاہ کا یہ دورہ نہ صرف گجرات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو رفتار دے گا، بلکہ آنے والے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کی حکمت عملی کو بھی مضبوط کرے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج 13 ستمبر 2025 کو دیر شام گجرات کے دو روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ اس دورے کے لیے ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔امت شاہ اتوار 14 ستمبر 2025 کو گاندھی نگر اور احمد آباد میں تین اہم پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ ان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح او سنگِ بنیاد رکھنا، عوامی جلسوں سے خطاب کرنااور بی جے پی کارکنوں کے ساتھ گہرے مباحثے شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ پروگرام نہ صرف مقامی سطح پر ترقیاتی کاموں کو فروغ دیں گے، بلکہ کارکنوں میں جوش و جذبہ پیدا کرنے اور پارٹی کی مضبوطی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
امت شاہ کا یہ دورہ کیوں خاص سمجھا جا رہا ہے؟
پارٹی کا ماننا ہے کہ امت شاہ کا یہ دورہ نہ صرف گجرات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو رفتار دے گا، بلکہ آنے والے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کی حکمت عملی کو بھی مضبوط کرے گا۔ گجرات میں بی جے پی کے لیے یہ دورہ اس لیے بھی اہم ہے ،کیونکہ امت شاہ کا یہ ان کا آبائی صوبہ ہے اور وہ گاندھی نگر سے رکن پارلیمنٹ کے طور پر گہرا تعلق رکھتے ہیں۔
دوسری طرف گجرات میں بی جے پی کی انتخابی تیاریاں پہلے ہی عروج پر ہیں۔ آنے والے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے امت شاہ کا یہ دورہ حکمت عملی کے اعتبار سے بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔امت شاہ کے دورے کے دوران پارٹی تنظیم کے ساتھ انتخابات کی حکمت عملی، ووٹروں سے رابطے اور مقامی مسائل پر خاص توجہ دی جائے گی۔
اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے ذریعے حکومت کی کامیابیوں کو عوام کے سامنے پیش کرنے کی بھی منصوبہ بندی ہے۔ امت شاہ کا یہ دورہ گجرات کے لیے کئی لحاظ سے اہم ہے۔ ان کی قیادت میں بی جے پی نہ صرف ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتی ہے، بلکہ سیاسی طور پر بھی اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read