بھارت آج اپنے سابق صدر، ‘میزائل مین’ اور بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یوم وفات منا رہا ہے ،وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ڈاکٹر کلام کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان رہنماؤں نے کلام صاحب کی دور اندیش قیادت، سائنسی خدمات اور قومی تعمیر میں ان کی بے مثال کوششوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں ایک محرک شخصیت قرار دیا۔
وزیر اعظم مودی کا خراجِ عقیدت
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر لکھا:”ہمارے عزیز سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یوم وفات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہیں ایک بصیرت افروز رہنما، بہترین سائنسدان، راہنما اورعظیم محب وطن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ قوم کے تئیں ان کی وابستگی مثالی تھی۔ ان کے خیالات بھارت کے نوجوانوں کو ایک ترقی یافتہ اور مضبوط بھارت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔”
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو امیت شاہ کا نمن
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے “ایکس” پر لکھا:”ایک دور اندیش رہنما اور عوام کے صدر، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جی کی یوم وفات پر انہیں بارہا نمن۔ سائنس کی تجربہ گاہ سے لے کر سیاسی میدان تک، ان کی ہمہ گیر خدمات نے ایک نئے اور ترقی یافتہ بھارت کی بنیاد رکھی۔ وہ آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ ایک روشنی کا مینار بنے رہیں گے۔”
وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کا پیغام
یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے “ایکس” پر لکھا:”بھارت کے سابق صدر، ‘میزائل مین’، بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جی کی یوم وفات پر انہیں عاجزانہ خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ سادگی، فرض شناسی اور حب الوطنی سے بھرپور ان کی زندگی پوری قوم کے لیے ایک مقدس تحریک ہے۔ سائنس، تعلیم اور جدت کے میدان میں ان کے جلائے گئے چراغ ہم سب کو ہمیشہ روشنی دیتے رہیں گے۔”
وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ پشکر سنگھ دھامی کا خراج
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے “ایکس” پر لکھا:”سابق صدر، عظیم ماہر تعلیم، بھارت رتن سے سرفراز ’میزائل مین‘ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جی کی یو م وفات پر لاکھوں سلام۔ سائنس، تعلیم اور قوم سازی کے شعبوں میں آپ کی خدمات بے نظیر ہیں۔ آپ نے نوجوانوں کو نہ صرف بڑے خواب دیکھنا سکھایا، بلکہ انہیں پورا کرنے کا راستہ بھی دکھایا۔ آپ کی زندگی ہم سب کے لیے ایک ایسا سرچشمۂ تحریک ہے جو ہمیشہ ہمیں قوم کی خدمت کے لیے آمادہ رکھے گا۔”
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


