Bharat Express DD Free Dish

Tej pratap will make a big announcement about the seats for his party: ’بغیر بلائے میرے لیے بھی جمع ہو ر ہے ہیں لوگ‘، تیج پرتاپ پیر کونشستوں کے حوالے سے کریں گے بڑا اعلان

جن شکتی جنتا دل کے قومی صدر تیج پرتاپ یادو نے ہفتے کے روز پٹنہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی مسلسل عوام کے درمیان سرگرم ہے اور عوام کی جانب سے انہیں زبردست حمایت مل رہی ہے۔

بہار کی سیاست میں ایک بار پھر تیج پرتاپ یادو نے اپنے منفرد انداز کا مظاہرہ کیا ہے۔ جن شکتی جنتا دل کے قومی صدر تیج پرتاپ یادو نے ہفتے کے روز پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی مسلسل عوام کے درمیان سرگرم ہے اور عوام کی طرف سے انہیں زبردست حمایت مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ،  ’’ہم مسلسل پروگرام کر رہے ہیں۔ ایک لیڈر کا کام ہے کہ وہ عوام کے درمیان جائے، نہ کہ کسی کارپوریٹ آفس کی طرح بیٹھ کر بزنس چلائے۔ آپ خود دیکھ سکتے ہیں، بغیر بلائے بھی میرے لیے مجمع اکٹھا ہورہا ہے۔‘‘

تیج پرتاپ کی پارٹی کتنی نشستوں پر انتخاب لڑے گی؟

تیج پرتاپ یادو نے واضح طور پر کہا کہ ان کی پارٹی کتنی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی اور کن کن امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا، اس کا اعلان وہ پیر کے روز کریں گے۔ سابق وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ وہ خود ماہواسیٹ سے انتخاب لڑیں گے۔ جب ان سے ان کے بھائی اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادوکے اُس وعدے کے بارے میں پوچھا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر عظیم اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو ہر خاندان کے ایک فرد کو نوکری دی جائے گی، تو تیج پرتاپ نے جواب دیا کہ  ’’روزگار تو ملنا ہی چاہیے، لیکن پہلے حکومت بننے دیجیے۔ حکومت بنے گی، تبھی تو وعدے پورے ہوں گے۔‘‘ ایسے میں تیج پرتاپ یادو کے بیانات سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ وہ اپنی سیاسی راہ عظیم اتحاد سے الگ کرنے کی تیاری میں ہیں۔ اب سب کی نظریں پیر کو ہونے والے ان کے بڑے اعلان پر لگی ہیں، جب وہ سیٹوں اور امیدواروں کے بارے میں مکمل تصویر پیش کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read