ایس پی کی قومی ایگزیکٹو کا اعلان، شیو پال یادو بنائے گئے قومی جنرل سکریٹری
UP Politics: سماجوادی پارٹی نے اتوار کے روز اپنی قومی ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ حال ہی میں سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے والے شیوپال یادو کو اکھلیش یادو نے بڑی ذمہ داری دیتے ہوئے انہیں پارٹی کا قومی جنرل سیکرٹری بنایا ہے۔ اس کے علاوہ رام چریت مانس پر بیان دے کر ان دنوں تنازعات میں گھرے سوامی پرساد موریہ کی پارٹی میں گہما گہمی بڑھ گئی ہے، انہیں قومی جنرل سکریٹری بھی بنایا گیا ہے۔وہیں اعظم خان کو بھی قومی ایگزیکٹو کمیٹی میں جگہ دی گئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی میں کل 62 لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔
قیاس آرائیاں کی جا رہی ہے کہ گزشتہ مین پوری لوک سبھا ضمنی انتخابات میں پارٹی صدر اکھلیش یادو کی بیوی ڈمپل یادو کو بڑی جیت حاصل کرانے میں ساتھ دینے کے لئے شیوپال یادو کو تحفہ دیا گیا ہے۔نئی ایگزیکٹو لسٹ کے مطابق رام گوپال یادو کو اب پارٹی کا قومی چیف جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Lucknow: ایس پی میڈیا ٹویٹر ہینڈل کے ڈائریکٹر منیش جگن اگروال گرفتار، اکھلیش یادو پہنچے پولیس ہیڈکوارٹر
2024 کی تیاری میں مصروف ہے ایس پی
سماجوادی پارٹی سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔پارٹی ہر طبقے کے ووٹ حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ قومی ایگزیکٹو میں سبھی طبقات کے لیڈر کو جگہ دی گئی ہے۔
समाजवादी पार्टी की राष्ट्रीय कार्यकारिणी के नवनिर्वाचित/मनोनीत पदाधिकारियों व सदस्यों की सूची। pic.twitter.com/Bs7YrfrAvN
— Samajwadi Party (@samajwadiparty) January 29, 2023
قابل ذکر ہے کہ سماج وادی پارٹی میں بالادستی کی جنگ کو لے کر چچا شیو پال یادو اور بھتیجے اکھلیش یادو کے درمیان کافی غصہ تھا۔ شیو پال یادو نے ناراض ہو کر ایس پی چھوڑ کر اپنی الگ پارٹی بنا لی۔ لیکن ماضی میں ایس پی سرپرست ملائم سنگھ یادو کے انتقال کے بعد شیو پال یادو اور اکھلیش یادو اپنی رنجشیں بھول کر اکٹھے ہو گئے ہیں۔ شیو پال یادو نے مین پوری لوک سبھا ضمنی انتخاب میں اکھلیش یادو کی اہلیہ کے لیے دن رات مہم چلائی۔ انتخابات میں بمپر جیت کے بعد شیو پال نے اپنی پارٹی کو ایس پی میں ضم کر دیا تھا۔ تب سے ہی یہ چرچا تھا کہ انہیں پارٹی میں بڑا عہدہ مل سکتا ہے۔
-بھارت ایکسپریس