Bharat Express

Sachin Pilot’s hunger strike: سچن پائلٹ کی اپنی ہی حکومت کے خلاف انشن آخر شروع ہی ہوگیا

سچن پائلٹ نے کہا تھا کہ کان کنی گھوٹالہ اور ایکسائز گھوٹالہ سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے حکومت کے دوران ہوا تھا، لیکن گہلوت حکومت نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔

سچن پائلٹ کی اپنی ہی حکومت کے خلاف انشن آخر شروع ہی ہوگیا

Sachin Pilot’s hunger strike:راجستھان میں سچن پائلٹ کا اپنی ہی حکومت کے خلاف انشن شروع ہوگیا ہے، کانگریس کا کہنا ہے کہ سچن پائلٹ  کا انشن پارٹی مخالف اور اس کے مفادات کے خلاف ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ سچن پائلٹ کا یہ قدم راجستھان حکومت کے لئے چیلنج ثابت ہوسکتا ہے۔کیونکہ ریاست میں تقریباً 8 ماہ بعد انتخابات ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک طرف جہاں سچن پائلٹ نے انشن شروع کر دیا ہے۔

پارٹی کے سخت پیغام کے باوجود سچن پائلٹ کے انشن کی تیاریاں مکمل ہیں۔ سچن صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک انشن پر بیٹھیں گے، انشن کے بعد میڈیا سے بات کریں گے۔ انشن کے مقام پر گاندھی جی کی تصویر چسپاں کی گئی ہے۔ اسٹیج پر لگے بینر پر گاندھی جی کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے، ’’وسندھرا حکومت میں بدعنوانی کے خلاف انشن‘‘۔

اس سے پہلے سچن پائلٹ نے کہا تھا کہ کان کنی گھوٹالہ اور ایکسائز گھوٹالہ سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے حکومت کے دوران ہوا تھا، لیکن گہلوت حکومت نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔ سچن نے کہا کہ انہوں نے ایک سال قبل گہلوت حکومت کو اس معاملے پر دو خط لکھے تھے، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ سچن کے انشن کے اعلان کے ساتھ ہی راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا نے سوال اٹھائے اور سچن پائلٹ کے طریقہ کار پر اعتراض کرتے ہوئے اسے پارٹی کے مفادات کے خلاف قدم قرار دیا۔

ادھر سچن پائلٹ کے انشن شروع کرنے کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ایک بڑا علان کیا ہے، سی ایم کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرحکومت کی اہم اسکیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔


گہلوت نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے پیارے ہم وطنوں، ہم نے 2030 تک راجستھان کو نمبر ون بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ہم ریاست میں مہنگائی ریلیف کیمپ لگانے جا رہے ہیں کیونکہ آپ کا بوجھ میرا بوجھ ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ گہلوت نے پائلٹ کی تیز رفتاری سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ دائو چلایا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read