Bharat Express

Priyanka Gandhi Vadra: پرینکا گاندھی نے کہا ،امیٹھی سے میرادل کا رشتہ ہے، یہ میرے والد کی کرم بھومی ہے

کانگریس لیڈر سونیا کے مطابق ایک دن ان سے پوچھا، پرینکا، میں الیکشن کیسے لڑوں گی؟ میں نے کبھی الیکشن نہیں لڑا۔ میں نے ان سے کہا –یہ الیکشن  آپ  لڑئیں گی، میں امیٹھی کو سنبھالوں گی۔

پرینکا گاندھی نے کہا ،امیٹھی سے میرادل کا رشتہ ہے، یہ میرے والد کی کرم بھومی ہے

انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو امیٹھی میں ریلی کی۔ اس دوران انہوں نے سابق پارٹی صدر اور اپنی والدہ سونیا گاندھی سے متعلق ایک واقعہ یاد کیا۔ اس دوران وہ جذباتی بھی ہو گئیں۔ یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب سونیا گاندھی پہلی بار الیکشن لڑنے والی تھیں اور وہ راجیو گاندھی کی موت کے 7 سال بعد سیاست میں آ رہی تھیں۔

پرینکا نے کہا- برسوں بعد سونیا جی کو لگا کہ کانگریس پارٹی مشکل میں ہے۔ کانگریس پارٹی ٹوٹنے کوالی تھی۔ بہت سے سیاستداں آتے تھے اور میری ماں کو سیاست میں آنے کے لیے کہتے تھے۔ میں نے منا کیا کہ سیاست میں نہ جائیں، آپ کو بھی کچھ ہو جائے گا۔ ماں نے کہا- اگر میں آج پارٹی کے لیے آگے نہیں بڑھوں گی تو میں ان کو یا خود  کوجواب نہیں دے پاؤں گی۔ یہ طے پایا کہ وہ اپنا پہلا الیکشن امیٹھی سے لڑیں گی، کیونکہ یہ میرے والد کی کرم بھومی ہے۔
پرینکا، میں الیکشن کیسے لڑوں گی؟ میں نے کبھی الیکشن نہیں لڑا

کانگریس لیڈر سونیا کے مطابق ایک دن ان سے پوچھا، پرینکا، میں الیکشن کیسے لڑوں گی؟ میں نے کبھی الیکشن نہیں لڑا۔ میں نے ان سے کہا –یہ الیکشن  آپ  لڑئیں گی، میں امیٹھی کو سنبھالوں گی۔ جب میرے والد شہید ہوئے تو میں ناراض تھی۔ مجھے دکھ ہوا کہ ہمارے درد کو کسی نے نہیں سمجھا، لیکن جب ہم والد کی راکھ کے وسرجن کے لیے الہ آباد آئے تو ٹرین امیٹھی سے ہوکر گزری۔
پرینکا نے کہا کہ جب ٹرین رکی تو میں نے دیکھا کہ

پرینکا نے کہا کہ جب ٹرین رکی تو میں نے دیکھا کہ لوگ اور پارٹی کارکنان پھوٹ پھوٹ کر رو رہے تھے۔ وہ سب آدھی رات کو ہمارا انتظار کر رہے تھے۔ ان سب کے ذہن میں ایک ہی بات تھی کہ وہ کسی طرح راجیو جی کی آخری درشن کرسکیں ۔ یہ دیکھ کر میں سمجھ گی کہ یہ صرف میرا دکھ نہیں ہے۔ صرف میری ماں اور بھائی نہیں ٹوٹے تھے۔ دراصل امیٹھی کے لوگ بھی رو رہے تھے، کیونکہ ان کا بھائی اور بیٹا بھی  چلا گیا تھا۔ اس لیے جب ماں نے کہا کہ میں امیٹھی سے الیکشن لڑوں گی تو میں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کہا کہ جب میں یہاں آؤں گی تو اپنے پریوارکے بیچ آؤں گی۔

بھارت ایکسپریس

Also Read