امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پی ایم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے بعد غزہ میں جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے 20 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے۔ اس اہم اور تاریخی اقدام پر بھارت کے پی ایم نریندر مودی نے بھی ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ کی پہل کا کھلے دل سے خیرمقدم کیا ہے اور اسے مشرق وسطیٰ کے لیے امید کی کرن قرار دیا ہے۔
پی ایم مودی کا سوشل میڈیا پر بیان
We welcome President Donald J. Trump’s announcement of a comprehensive plan to end the Gaza conflict. It provides a viable pathway to long term and sustainable peace, security and development for the Palestinian and Israeli people, as also for the larger West Asian region. We…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 30, 2025
پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: ہم صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ فلسطینی اور اسرائیلی عوام کے ساتھ ساتھ وسیع تر مغربی ایشیائی خطے کے لیے ایک دیرپا اور پائیدار امن، سلامتی اور ترقی کی راہ فراہم کرتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ تمام متعلقہ فریق صدر ٹرمپ کی اس پہل کے پیچھے متحد ہوں گے اور جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کی اس کوشش کی حمایت کریں گے۔
منصوبے میں کئی اہم نکات
ٹرمپ کے منصوبے میں کئی اہم نکات شامل ہیں، جیسے کہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی، غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا، اور حماس کو مستقبل کی حکمرانی سے باہر ر کھنا ، نیتن یاہو نے بھی اس تجویز کی حمایت کی ہے ، قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے اسے مسترد کیا یا اس کی خلاف ورزی کی تو اسرائیل فوجی کارروائی جاری رکھے گا۔
غزہ میں جاری شدید تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک جامع 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے، جس کا مقصد نہ صرف جنگ بندی کروانا ہے بلکہ غزہ کی مستقبل کی حکمرانی اور انتظامی ڈھانچے کو بھی واضح کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میانمار میں زلزلے کے جھٹکے، بھارت کی کئی ریاستوں میں محسوس کیے گئے، کسی نقصان کی اطلاع نہیں
بھارت کا مثبت اشارہ
بین الاقوامی سطح پر پی ایم مودی کا یہ بیان امن و استحکام کی جانب ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ بھارت نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں مذاکرات، استحکام اور پرامن حل کو ترجیح دی ہے۔ اس بار بھی پی ایم مودی نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام فریقین اس اہم امن پہل کو سنجیدگی سے لیں گے اور تشدد کے بجائے بات چیت کا راستہ اپنائیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



