ہر سال کی طرح اس بار بھی جنم اشٹمی کا پوتر تہوار پورے بھارت میں عقیدت، جوش و خروش اور روحانی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔16 اگست 2025 کو یہ خاص دن ملک بھر کے مندروں میں بھجن، کیرتن، رات بھر پوجا اور خوبصورت سجاوٹ کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یہ دن بھگوان شری کرشن جی کے جنم کے طور پر منایا جاتا ہے، جو ہندو دھرم کے ایک اہم اور محبوب دیوتا ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مبارکباد<
सभी देशवासियों को जन्माष्टमी की असीम शुभकामनाएं। आस्था, आनंद और उमंग का यह पावन-पर्व आप सभी के जीवन में नई ऊर्जा और नए उत्साह का संचार करे। जय श्रीकृष्ण!
— Narendra Modi (@narendramodi) August 16, 2025
/h3>
وزیراعظم نریندر مودی نے جنم اشٹمی کے موقع پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا:”تمام ہم وطنوں کو جنم اشٹمی کی دلی مبارکباد، آستھا، آنند اور امنگ کا یہ پَوِتر تہوار آپ کی زندگی میں نئی توانائی اور نیا جوش بھر دے۔ جے شری کرشن”
وزیراعظم کے اس پیغام نے لاکھوں عقیدت مندوں کے دلوں کو چھو لیا اور سوشل میڈیا پر بھی خوب مقبول ہوا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا پیغام<
जन्माष्टमी की हार्दिक शुभकामनाएं!
भगवान श्रीकृष्ण ने सम्पूर्ण मानवता को धर्म के अनुसार कर्तव्य मार्ग पर चलते हुए सभी प्राणियों के हित में लगे रहने का मार्ग दिखाया है। जन्माष्टमी के शुभ अवसर पर सभी यह संकल्प लें कि भगवान श्रीकृष्ण के दिखाये मार्ग का अनुसरण करेंगे तथा समाज और…— President of India (@rashtrapatibhvn) August 16, 2025
/h3>
صدر دروپدی مرمو نے بھی اس مبارک موقع پر قوم کو نیک خواہشات پیش کیں۔ صدر سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا: “جنم اشٹمی کی دلی مبارکباد! بھگوان شری کرشن نے پوری انسانیت کو دھرم کے راستے پر چلتے ہوئے تمام جانداروں کی بھلائی کے لیے کام کرنے کا پیغام دیا ہے۔”
صدر کا یہ پیغام نہ صرف تہوار کی روح کو اجاگر کرتا ہے بلکہ اس کی اخلاقی اور روحانی اہمیت کو بھی نمایاں کرتا ہے۔
متھرا میں سخت سیکورٹی انتظامات
چونکہ متھرا بھگوان شری کرشن کی جنم بھومی ہے، اس لیے وہاں خاص اہتمام کیے گئے ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مندوں کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے زبردست سیکورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔
پورے شہر کو 4 زون اور 18 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔5000 سے زائد پولیس افسران اور جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔جگہ جگہ بیریکیڈنگ، CCTV کی نگرانی اور ہجوم پر قابو پانے کے لیے خاص اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دقّت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




